Feature Top (Full Width)

Wednesday, 10 February 2016

راجن پور شہر کی تعمیر وترقی میں حصہ لیا محمد یوسف خان گبول

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار محمد یوسف خان گبول نے کہا ہے کہ گبول برادری نے ہمیشہ راجن پور شہر کی تعمیر وترقی میں حصہ لیا اب بھی راجن پور کے تمام کاروباری مراکز میں گبول برادری نمایاں ہے گبول برادری نے ہمیشہ شہر یوں کے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آئندہ بھی لیتی رہے گی یہ باتیں اُنہوں نے راجن پور کے مشہور فتح پورروڈ پر ’’ گبول چوک ‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ کارو باری شخصیات کے شانہ بشانہ ہیں اور پہلے بھی سیاسی میدان میں لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہے آئندہ بھی عوامی خدمت جاری رکھیں گے اس موقع پر خصوصی دعاء بھی ما نگی گئی اس موقع پر رفیق گبول، اسحاق خان گبول،ثناء اللہ خان ،فداحسین گبول،اطہر مزاری،ہاشم خان گبول سمیت دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں ۔

ضلع کی تقدیر بدل کردم لیں گے سلیم جان خان مزاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سینئر ایڈوائز ٹو چیف منسٹرسندھ وسابق ضلع ناظم کشمور سردار سلیم جان خان مزاری نے کہا ہے کہ انہوں نے ضلع راجن پور کی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے انشاء اللہ ضلع کی تقدیر بدل کردم لیں گے وہ دور گذر گیا جب سیاسی شخصیت کی خواہش پر ضلع کے تمام اختیارات ایک ہی خاندان کو ملتے تھے ضلع کے سیاستدان ایک میز پر متفق ہوں تو ضلع کونسل کی تمام نشستیں متفقہ طور پر لے سکتے ہیں اگر اس طرح اختیارات کے لئے آپس میں لڑتے رہے تو سپاہی اور پٹواری بھی اُن کا کہنا نہیں مانیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر راجن پور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مخدوم ندیم شاہ بھی موجود تھے اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور میں پاسپورٹ آفس کی منظوری انہوں نے پی پی پی دور حکومت میں کرالی تھی اب ایم این اے احسان مزاری نے اس پر عمل درآمد کرایا ہے اُن کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنے والے سیاستدان ہی اب سیاسی میدان میں رَہ سکتے ہیں قبل ازیں انہوں نے محمدپور دیوان میں سابق ممبر ضلع کونسل سید خیر محمد شاہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی اور سید محمد شاہ سے اظہار تعزیت کیا محمدپور دیوان میں پٹرول پمپ پر مسلم لیگ ن کے راہنماء اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گور چانی کے والد سردار پرویزاقبال خان گور چانی سے دوگھنٹے طویل ملاقات کی جس میں ضلع کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی بعدازاں کوٹ مٹھن شریف میں برصغیر پاک وہند کے عظیم صو فی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور خواجہ کلیم الدین کوریجہ سے اظہار تعزیت کی اس طرح مرغائی میں سجادہ نشین بخاری شریف سلیم شاہ مرحوم کی وفات پر سابق ناظم مرغائی سید منور شاہ سے تعزیت کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مواصلات میر دوست محمد مزاری ،سابق تحصیل ناظم روجہان سردار رفیق اعظم خان مزاری ،سید ندیم شاہ ،سید توقیر شاہ ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں ۔

Sunday, 7 February 2016

اساتذہپڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب کو کامیاب بنائیں روبینہ رفیق

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ روبینہ رفیق مرکز نمبر 3راجن پور نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نمبر 5راجن پور میں غریب بچوں میں سکول کی وردیاں تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب کو کامیاب بنائیں اور اپنے اپنے سکولوں میں بچوں کی تعداد کو بڑھایا جائے۔ یہ وردیاں این ایس بی کے فنڈ سے لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کو عام کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ سکولوں کی سیکیورٹی کی چیکنگ باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سکول ہذاء کی ہیڈ مسٹریس فرحت اقبال ،مس وسیمہ اور سابقہ ٹیچر مس شاہدہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس موقع پر بچوں نے اپنی نئی وردیاں لے کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس اقدام سے بچوں میں تعلیمی جذبہ بڑھے گا۔

انصاف نیٹ ورک غریب کو مفت قانونی معاون فر اہم کر رہا ہے سبطین اکبر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) انصاف نیٹ ورک پاکستان نے ملک کے غریب اور بے پہنچ افراد کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی کے لئے پروگرام شروع کررکھا ہے سندھ اورپنجاب خصوصاً جنو بی پنجاب کے اضلاع ملتان ،مظفرگڑھ اور راجن پور میں یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد مقدمات میں ملوث غریب اور نادار مردوخواتین افراد کو مفت قانونی مدد فراہم کرنا ہے ان خیالات کااظہارپروگرام آفیسر تنزیلہ الطاف اور پراجیکٹ منیجر سنگتانی ویمن آرگنائزیشن سبطین اکبر خان جسکانی نے ڈسٹر کٹ بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں صدر بار امان اللہ چوہدری ایڈووکیٹ سمیت ڈسٹر کٹ بار کے عہدیداران سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھیں انصاف نیٹ ورک کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور جیسے قبائلی علاقہ میں خواتین کو قانونی مدد میں آزاد ماحول کی فراہمی کے لئے خواتین کے لئے علیحدہ بار روم تعمیر کرایا گیا جہاں خواتین وکلاء کو تمام ضروری ایکوپمنٹ فراہم کئے گئے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ وکلاء ایسے افراد کی نشاندہی کریں اور انصاف نیٹ ورک کی معاونت کریں ۔

انجمن پٹواریان ضلع راجن پور کااجلاس

  1. راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان راجن پورسردار بشیر احمدخان مزاری کی زیرصدارت پٹواریوں وعملہ فیلڈ کااجلاس ،متعدد قراردادیں منظور ،ڈی سی او سے ملاقات کرکے قراردادیں پیش کیں حکومت پنجاب سکیل اپ گریڈیشن سمیت تنخواہیں بڑھانے اور پٹواریوں کی کمپیوٹر ٹریننگ جیسے اقدامات فی الفور شروع کرے ضلعی صدر انجمن پٹواریان سردار بشیر احمد مزاری نے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے پٹواریوں کے اجلاس میں ڈی سی او ظہور حسین گجر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ارشد خان گوپانگ واسسٹنٹ کمشنرز پر اعتماد کااظہار کیا گیا ہے اوراحاطہ کچہری میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت ضلع بھر میں جاری تعمیراتی کاموں میں ڈی سی او کی دلچسپی کو سراہا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ خصوصاً پسماندہ تحصیل روجہان پر ڈی سی او کی خصوصی توجہ پر مبارکباد کے مستحق ہیں اُن کا کہنا تھا کہ انجمن پٹواریان پنجاب کی صوبائی قیادت عبدالمجید جٹ صو بائی صدر،زاہد افضل آرائیں جنرل سیکرٹری پنجاب پرمکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اس موقع پر دیگر قراردادیں پیش کی گئیں جو متفقہ طور پر منظور کی گئیں اس موقع پر حکومت پنجاب سے عملہ ریو نیو کی سکیل اَپ گریڈیشن اور تنخواہ دوگناء کرنے اور کمپیوٹر ٹریننگ برائے عملہ فیلڈ فوری طور پر منظور کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے ضلع لیہ کے پٹواریان کے مطالبات کے تسلیم کر نے کا مطالبہ کیا ہے مزید کمپیوٹرسنٹر راجن پور کے عملہ کے رویہ اور کرپٹ عمل کی مذمت کی گئی ۔اجلاس میں تحصیل صدر جام پوروراجن پور امداد حسین،محمود فریدجنرل سیکرٹری جام پور وراجن پوراور روجہان نبی بخش راناعلی ذالقرنین ،ساجد حسین ملک ،چوہدری فاروق احمد پٹواری ،فاروق احمد مزاری ،زاہد حسین جتوئی سمیت ضلع بھر سے پٹواریوں نے شرکت کی۔

راجن پور ،ڈسٹر کٹ جیل میں مبینہ طورپر دہشت گردوں کے داخلہ کی اطلاع،پولیس اور سیکورٹی اِداروں کی دوڑیں لگ گئیں

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،ڈسٹر کٹ جیل میں مبینہ طورپر دہشت گردوں کے داخلہ کی اطلاع،پولیس اور سیکورٹی اِداروں کی دوڑیں لگ گئیں ،آدھ گھنٹہ کی فائر نگ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کو دہشت گردوں سے کلیئر کرادیا گیا موک ایکسرسائز میں پولیس ،ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو اور فائیر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا موک ایکسر سائز کے دوران ڈسٹر کٹ جیل راجن پورکو جانے والے تمام راستے بھی بند کردیئے گئے تھے موک ایکسر سائز میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی متعدد گاڑیوں نے حصہ لیا پہلے تو راجن پور کے شہری ان ایکسر سائز کے دوران بھاگ دوڑ اور سائرن کی آوازوں پر پریشان ہوگئے مگر جب شہریوں کو علم ہوا کہ یہ ایکسر سائز ہے اور ڈسٹر کٹ جیل پر کوئی حملہ نہ ہوا ہے جس پر شہریوں نے سُکھ کاسانس لیا ۔

صنعت زار راجن پور کے خصوصی ملازم ٹیلر ماسٹر عاشق حسین انتقال کر گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صنعت زار راجن پور کے خصوصی ملازم ٹیلر ماسٹر عاشق حسین انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ درہ مچھی والا پر ادا کی گئی دریں اثناء دفتر سوشل ویلفیئر وصنعت زار کے ملازمین نے عاشق حسین کے انتقال پر اظہار تعزئیت کیا ہے اور ورثاء کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے ۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers