Thursday, 11 February 2016
را جن پور، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امد ادی رقوم پانچ ماہ نہ ملیں مستحقین خوا ر
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گذشتہ پانچ ماہ سے بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے متاثرین کو منی آرڈر نہیں ملے ۔بیسوں بیوہ اور بے سہارا خواتین نے چیئر پرسن ماروی میمن اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم بذریعہ منی آرڈر جاری کی جائے کیونکہ اس رقم سے ہی ہمارے گھروں کے چولہے جلتے ہیں ۔تفصیل کے مطابق مستحقین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین حیات مائی،شریفاں بی بی،سعدیہ بی بی،حنیفاں مائی،مہناز مائی،صغرا بی بی،عائشہ،اقبال مائی،زرینہ بی بی، شاہدہ بی بی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ گذشتہ پانچ سالوں سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لے رہی ہیں ان کو با قاعدہ رقم منی آرڈر کے ذریعے ویلیج پوسٹ مین گھروں میں پہنچاتے تھے اس طریقہ کار سے انہیں جگہ جگہ کے دھکے اور ذلیل وخوار نہیں ہونا پڑتا تھا مگر اب گذشتہ پانچ ماہ سے انہیں مذکورہ رقم نہیں پہنچائی جا رہی جس سے وہ فاقوں پر مجبور ہو چکی ہیں ۔ڈاکخانے کے ذریعے رقوم کی فراہمی تسلی بخش ہے انہوں نے چیئر پرسن ماروی میمن اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اس طریقہ کار کو تبدیل نہ کیا جائے اور انہیں ڈاکخانوں کے ذریعے منی آرڈر بھیجے جائیں تاکہ گھروں کی دہلیز پر ان کو رقم مل سکے۔
غریب ،نادار افرادکی مفت قانونی معاونت پروگرام کو جاری رکھا جائے گا تنزیلہ الطاف
َََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََراجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) غریب ،نادار افرادکی مفت قانونی معاونت پروگرام کو جاری رکھا جائے گا اس بارے میں عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے ڈسٹر کٹ لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کو مزید فعال کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے ڈسٹر کٹ بار روم میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کااہتمام سنگتانی ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کیا تھا انصاف نیٹ ورک کی راہنماء تنزیلہ الطاف ،سبطین اکبر خان جسکانی ،ایس ڈی پی او اعجاز احمد رندھاوا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ ایسے نادار افراد جو مقد مات میں ملوث ہیں اور غربت کے باعث اپنے مقدمات کی پیروی کر نے سے محروم ہیں انصاف نیٹ ورک اور ڈسٹر کٹ لیگل امپاورمنٹ کمیٹی ان افراد کو مفت قانو نی معاونت فراہم کریگی کمیٹی پہلے ہی فعال ہے مگر اب اسے مزید فعال بنایا جائیگا سیمینار میں سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹر کٹ جیل ، ڈسٹر کٹ بار کے عہدیداروں ،وکلاء اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہوئی
را جن پور ،شہر بھر میں نکا سی آپ سسٹم جوا ب دے گیا ،متعد د علا قے متا ثر ،آمد روفت بند
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور بھر میں نکاسی آب سسٹم بُری طرح متاثر ،شہر کی اکثر کالونیوں میں گندے پانی کے تالاب بن گئے شہریوں کی آمدورفت شدید متاثر ،طلباء وطالبات کوسکول آمدروفت میں بھی مشکلات کاسا منا دَرپیش ہے تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن کا عملہ صفائی بھی نکاسی آب کی دُرستگی میں کردار ادا کر نے میں ناکام ہوچکا ہے شہر کے بوسیدہ نکاسی ء آب سسٹم کے ٹوٹ پھوٹ ہوجا نے کے باعث راجن پور کے تقریباً تمام بازاروں اور کالونیوں میں گندے پانی کی نکاسی نہ ہو نے کے برابر ہے جس سے گندہ پانی اب جمع ہوکر جوہڑوں کی شکل اختیار کرچکا ہے بدبو اور تعفن سے نہ صرف شہر کا ماحول آلودہ ہے بلکہ شہریوں کی گذربھی مشکل ہوچکی ہے شہریوں نعیم اکبر،محمد علی،غلام فرید،کلیم اللہ،عبدالصبور،محمدکلیم،بشیر احمد ودیگر نے ڈی سی او راجن پور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
حکومت پنجاب چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے میاں جہانگیر
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چائلڈ لیبر معاشرے کی بدترین مثال ،چائلڈ لیبر کے خاتمہ میں عوام الناس محکمہ لیبر کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے بچوں کی نشاندہی کریں کہ جن سے زبردستی مشقت کرائی جارہی ہو محکمہ لیبر ضلعی حکومت کے تعاون سے ابتک کئی بھٹہ خشت کوسیل اور مالکان کو پولیس کے حوالے کرچکا ہے ان خیالات کااظہار لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ بھٹہ خشت مالکان بھٹوں پر موجود بچوں کونزدیکی سکولوں میں داخل کرائیں تاکہ معاشرے کے نونہالوں کا مستقبل روشن ہو
ضلع بھر کے خصوصی افرادمیں 2854 خدمت کارڈ تقسیم کرچکا ہے شازیہ نواز
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر اب تک ضلع بھر کے خصوصی افرادمیں 2854 خدمت کارڈ تقسیم کرچکا ہے جبکہ خصوصی افراد کو تین فی صد ملازمت کوٹہ کے حساب سے تعلیم ،ورکس اینڈ سروسز اور محکمہ صحت میں 29 سیٹوں پر ملازمتیں دلواچکا ہے خصوصی افراد کو خدمت کارڈ دلوا نے میں شہری محکمہ سوشل ویلفیئر سے تعاون کریں ایسے خصوصی افراد جو ابتک خدمت کارڈ سے محروم ہیں وہ پہلی فرصت میں خدمت کارڈ سنٹر پر شناختی کارڈ کی کاپی لے کر آئیں تاکہ اُن کے ناموں کا اندراج کر کے دوسرے مرحلہ میں اُنہیں خدمت کارڈ جاری کئے جاسکیں یہ باتیں ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر راجن پور شازیہ نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد میں سے چار ملاز متیں نابینا افراد کودی گئی ہیں اُنہوں نے خدمت کارڈ سنٹرز کی تفصیلات کے دَوران بتلایا کہ تحصیل روجہان میں 577 تحصیل جام پور میں 1157 جبکہ تحصیل راجن پور میں 1145خصوصی افراد میں خدمت کارڈ جاری کئے گئے ہیں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے لئے اب بھی کئی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں اُنہوں نے سماجی تنظیموں کے نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ خصوصی افراد کی نشا ندہی کریں تاکہ معاشرے کے ان افراد کو فوری خدمت کارڈ جاری کئے جائیں اس موقع پر کلرک غونث بخش،محمد حسین اور زونگ فرنچائز کا عملہ بھی موجود تھا۔
Wednesday, 10 February 2016
غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ جاری رکھنے پر ضلع راجن پور کے شہری سراپاء احتجاج
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اتوار کی چھٹی کے باوجود واپڈا کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ جاری رکھنے پر ضلع راجن پور کے شہری سراپاء احتجاج ،کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ،گھریلو زندگی بھی ختم ہوکررہ گئی حکمران کیا چاہتے ہیں ؟ راجن پور کے شہریوں محمد احسان ،عبدالغفور،محمد عامر ،جمیل ،خلیق ،جلیل،واحد بخش،محمد یاسر ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں جبکہ جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات سر پر ہیں طلباء وطالبات امتحانات کی تیاریوں میں مشغول ہیں مگر واپڈا کی لوڈ شیڈ نگ نے اُن کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر کررکھ دیا ہے ان ایام میں تو بجلی کی بندش کو ختم کیا جائے شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی سے وابستہ کارو بار اب مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں ہنر مند مزدور اب دیہاڑ ی کی روزی روٹی کمانے پر مجبور ہو چکے ہیں حکمرانوں نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اس حوالے سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

