Tuesday, 1 March 2016
فرید اینڈ فیئر الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں طاہر شاہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) فرید اینڈ فیئر الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ حقیقی جمہوری نظام منصفانہ الیکشن کے ذریعے ہی قائم ہو سکتا ہے ۔ اپنے اپنے علاقے کی سرکردہ شخصیات کو اپنے منتخب عوامی نمائندوں سے انتخابی اصلاحات اور اس کے نفاذ کے لیے انہیں اعتماد میں لینا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار العصر ترقیاتی تنظیم کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر طاہر شاہ نے انتخابی اصلاح کے لیے مختلف لوگوں پر بنائی گئی ڈرج کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شرکاء اجلاس نے انتخابی اصلاحات کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کر کے ان کی ذہن سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔
راجن پور ، عورت فاؤنڈیشن کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فائزہ عروج نے خواجہ فرید پرفارمنگ آرٹ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کر لیا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) راجن پور ، عورت فاؤنڈیشن کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فائزہ عروج نے خواجہ فرید پرفارمنگ آرٹ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کر لیا ۔ فائزہ عروج کا کہنا تھا کہ تھیٹر سرگرمیاں سماجی برائیوں کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم ذریعہ ہیں کم عمری کی شادیوں و دیگر فرسودہ رسومات کی روک تھام کے لیے مل جل کر کوششیں جاری رکھنا ہونگی ۔ ان خیالات کا اظہار عورت فاؤنڈیشن کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فائزہ عروج نے راجن پور کی یونین کونسل کوٹلہ نصیر کی بستی حبیب آباد میں خواجہ پرفارمنگ آرٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے کم عمریوں کی شادیوں کے خلاف تھیٹر پرفارمنس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا ۔ تھیٹر زیر انتظام سماجی تنظیم رہنما ایف پی اے پی منعقد کیا گیا تھا جس میں علاقہ کی خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر معزز مہمان کو راہنما ایف پی اے پی کی سوشل آرگنائزر مس کلثوم کی جانب سے ایڈوکیسی ٹول کٹ اور خواجہ فرید پرفارمنگ آرٹ کے چئیرمین سید عاشق حسین بخاری نے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں تعریفی ایوارڈ پیش کیا ۔ دریں اثناء راہنما ایف پی اے پی کی جانب سے میڈیکل کیمپ میں پیرامیڈیکل ٹیم نے سینکڑوں خواتین اور بچوں کو مفت علاج معالجے و ادویات فراہم کیں ۔
پتنگ بازی کی وجہ سے مختلف حادثات رونما ہورہے ہیں ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے اپنے جا ری کردہ ایک مراسلہ میں حکم نامہ جاری کردیا ہے کہ پتنگ بازی کی وجہ سے مختلف حادثات رونما ہورہے ہیں اور انسانی جانی کے ضیاع کی تعداد بڑھ رہی ہے۔اس لئے ضلع بھر میں دفعہ144کا نفاذ کر تے ہوئے پتنگ بازی، اس کی خریدو فروخت، دھاتی ڈور اور عام ڈور کے استعمال پر ضلع کی ریوینیو حدود میں مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔ یہ حکم آج مورخہ 27-02-2016سے فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے ۔اس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلع راجن پور کو ملاوٹ وغیرہ سے مکمل پاک کردیا جائے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرکی ضلع راجن پور کو کھانے پینے کی اشیاء کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکشن ٹیم کو ہدایت پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہاہے ۔ ضلعی فوڈ انسپکٹر محمد وسیم کی انسپکشن ٹیم کے ساتھ ضلع بھر میں قائم مارکیٹوں،ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس،سویٹس ایند بیکرز،مٹھائی کے کارخانوں،پاپڑ بنا نے والی فیکٹریوں،مرچوں اور نمک کے کار خانوں،سرکاری و نجی سکولوں کی کنٹینوں وغیرہ پر کارروائیاں جاری ہیں ۔ ابھی تک کی کارکردگی میں راجن پور،جام پور اور روجھان میں قائم 3فیکٹریوں کو سیل کردیاگیا ہے اور 5فیکٹریوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ڈی پی ایس آفیسر کالونی راجن پور کی کنٹین بھی سیل کردی گئی اورنمک کے کارخانے بھی سیل کردیئے ہیں۔متعدد تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج ہوچکا ہے اور مزید انکشافات سامنے آنے پر کارروائیاں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ ٹیم کی کوشش ہے کہ ضلع راجن پور کو ملاوٹ وغیرہ سے مکمل پاک کردیا جائے۔
خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے اپنے جا ری کردہ ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی جی خان کے تحت 2016ء کے سالانہ امتحانات 01-03-2016 کوہونے جا رہے ہیں۔لہذا اس سلسلے میں ضلع راجن پور میں امتحانی سینٹرز کے اردگرد دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔امتحانی سینٹر کی 100گز کی حدود میں کسی بھی قسم کا غیر ممنوعہ مواد ،کتاب ،گائیڈ اور حل شدہ پرچہ جات لیجانے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی ۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے ۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بدلتے موسم میں ڈینگی پھیلانے والے مچھر کی بہتات ہو سکتی ہے پروفیسر کلیم اختر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بدلتے موسم میں ڈینگی پھیلانے والے مچھر کی بہتات ہو سکتی ہے ۔لہٰذا احتیاط کریں اور ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔مثلاً چھت،گلی ،محلے اوراردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے مزید معلومات اور راہنمائی کے لئے ایک ہیلتھ لائن نمبر 0800-99-000بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں ڈینگی سے آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار،پرنسپل کالج ہذا مسز شاہینہ ناز،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر طاہرہ یاسمین اور ڈینگی سیمینار پروگرام کی فوکل پرسن مسز کرن شہناز کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مسز شاہینہ ناز،ڈاکٹر طاہرہ یاسمین اور دیگر مقررین نے ڈینگی وائرس کی اقسام اور اس کے کنٹرول پر روشنی ڈالی۔اس سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

