Tuesday, 3 May 2016
Monday, 2 May 2016
محکمہ فوڈ کی ناقص حکمتِ عملی اور آڑھتیوں کے ساتھ ملی بھگت سے چھوٹے کاشتکار ذلیل و خوار ہونے پر مجبور
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پہلے آئیں پہلے پائیں کے نام پر کسانوں کو باردانہ کے حصول کیلئے رات بھر انتظار کرنا پڑتا ہے محکمہ فوڈ کی ناقص حکمتِ عملی اور آڑھتیوں کے ساتھ ملی بھگت سے چھوٹے کاشتکار ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ،آڑھتی حضرات پانچ سو روپے کے عوض پلے داروں سے رات بھر کرسیاں بک کر لیتے ہیں کسانوں کے ہاتھ میں ٹھینگا ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور، کوٹ مٹھن ، فاضل پور اور عمر کوٹ فوڈ سنٹر پر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر باردانہ کے اجراء کا سلسلہ کچھ اس طرح چل پڑا ہے کہ آڑھتی حضرات رات بھر فوڈ سنٹر پر کام کرنے والے پلے داروں سے کرسیاں بک کرالیتے ہیں جو صبح آٹھ بجے شروع ہونے والے باردانہ میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ کسان اور کاشتکارحضرات باردانہ کے حصول کے لئے ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہیں ،کسانوں کا کہنا ہے کہ باردانہکے اجراء کے لئے قرعہ اندازی والا سسٹم قدرے بہتر تھا کم از کم ساری ساری رات ذلیل و خوار تو نہیں ہونا پڑتا تھا ۔انہوں نے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا کہ رات بھر جو پلے دار سیٹوں پر براجمان ہوتے ہیں اور صبح آڑھتیوں سے رقم وصو ل کر تے ہیں انکے خلاف مناسب کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسانوں کو یا تو کوٹہ بڑھایا جائے یا پھر قرعہ اندازی والا سسٹم دہرایا جائے
پرانے اور باریاں لینے والوں کو عوام مسترد کر کے نئے محبِ وطن لوگوں کو موقع فراہم کرے اے ڈی عامر تھہیم
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پرانے اور باریاں لینے والوں کو عوام مسترد کر کے نئے محبِ وطن لوگوں کو موقع فراہم کرے۔اے ڈی عامر تھہیم وارڈ نمبر نو کے سماجی کارکن آزادامیدوار برائے جنرل کونسلر اے ڈی عامر تھہیم نے صحافیوں کو بتایا باریاں لینے والوں اور پرانے سیاستدانوں کو عوام مسترد کرکے نئے لوگوں کو موقع فراہم کریں جو حقیقت میں محبِ وطن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نہ تو قبر میں کوئی کھڑکی ہے اور نہ کفن میں کوئی جیب اس کے باوجود بھی ہمارے مسلم ملکوں کے ان لیڈروں پر افسوس سے کنا پڑ رہا ہے جنہوں نے پناما لکس میں ملکی خزانوں کو لوٹ کر قارون کی طرح خزانہ جمع کر رکھے ہیں ،غیر مسلم کرے سو کرے ایک مسلمان ملک کے وہ لیڈر جن پر عوام اعتماد کر کے ملک کی بادشاہت فراہم کرتی ہے ایسے لوگ غریب رعایا کا حق مار کر اپنے پیٹ کی دوزخ بھرنے میں مصروف ہیں ،عوام کو چاہیے کہ 2018 ء کے الیکشن میں عوام ان تمام سیاسی مداریوں کو شکست فاش دیتے ہوئے نئے اور محبِ وطن لوگوں کو موقع فراہم کریں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ فضل الرحمان ہو یا عمران خان سب ڈرامے باز ہیں عوام کو چاہیئے کہ مصطفے ٰ کمال ،جمشید دستی ڈاکٹر قدیر خان جیسے لوگوں پر اعتماد کر کے انہیں موقع فراہم کریں
ایم این اے جعفر خا ن لغا ر ی کی طر ف عمر ان نو از بر و ہی کے اہل خا نہ کو پلاٹ گفت
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 174 سر دار جعفر خا ن لغا ری نے شہد ائے پو لیس کو شا ند ار الفا ظ میں خر اج تحسین پیش کر تے ہو ئے انسپکٹرشہید عمران نواز بر وہی کے اہل خا نہ کو اپنی جا ئیدار میں سے ایک عد د پلا ٹ گفٹ کر دیا شہید عمران نو از برو ہی کی شا ند ار خد ما ت کے اعز از میں ایک عدد پلا ٹ گفٹ کر تے ہوئے ایم این اے سر دار جعفر خا ن لغا ری نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شہد ائے پو لیس کی قر با نی را ئیگا ں نہیں جا ئیگی شہید عمر ان نو ازبر و ہی ہما ر ے علا قہ کا ایک عظیم سپو ت تھا شہد ائے پو لیس کو جس قد ر خر ا ج عقید ت پیش کیا جا ئے کم ہے پا ک فو ج کے سا تھ مل کر پو لیس نے اپر یشن ضر ب آہن میں کر دار ادا کیا ہے وہ ہمیشہ سنہر ے حر و ف میں لکھا جا ئیگا
پا نا مہ لیکس کے الزاما ت سے پیچھا چھڑ انا میاں نوا ز شر یف کے لئے مشکل ہےعمر ان ستارایڈووکیٹ
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پا نا مہ لیکس کے الزاما ت سے پیچھا چھڑ انا میاں نوا ز شر یف کے لئے مشکل ہے عمر ان خا ن اقتدا ر کی نہیں بلکہ عوا م کے معیا ر زند گی بلند کر نے کے لئے جد وجہد کر ر ہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سٹی کو نسلر اور قا نو ن دان محمد عمر ان ستار رحما نی ایڈووکیٹ نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ عمران خا ن ملک میں عد ل و انصا ف کی حکو مت کی مر مت کا م کر نا چا ہتے ہیں پا نا مہ لیکس کے الز اما ت کے بعد میا ں نو از شر یف کے پا س حکو مت کر نے کا کو ئی جواز نہیں بچتا انہیں فی الفو ر عوا م کی آواز کو سمجھتے ہو ئے وزار ت عظمٰی سے مستعفی ہو جا نا چا ہیے انہو ں نے کہا کہ حکو مت غر یب اور مظلو م طبقہ کے مسا ئل حل کر نے میں نا کا م ہو چکی ہے لو ڈشیڈ نگ ،بد امنی ،غر بت وافلا س کے با عث خو د کشی جیسے اقدا م پر مجبو ر ہو چکے ہیں انہو ں نے کہا کہ نصراللہ خا ن دریشک گر وپ ضلع را جن پور کی تعمیر و ترقی میں نہا یت اہم کر دار ادا کر دیا ہے انشا ء اللہ را جن پو ر شہر اور ضلع کو نسل را جن پو ر کا چیئر مین ہما ر ے گر وپ سے ہو گا اس مو قع پر عبد الوہا ب رحما نی ،عبد الشکو ر رحما نی ،عبد ا لصبو ر رحما نی ،محمد آصف چا نڈ یہ ،عبد الر حما ن مز اری ،محمد قاسم ،عمر ان قا سم ،جہا نگیر احمد بھی مو جو د تھے
Sunday, 1 May 2016
شہید وں کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی غلام مبشر میکن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) شہید وں کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی شہید و ں کے خو ن سے را جن پور کے کچے کے علا قوں سے جرا ئم پیشہ افر اد کا خا تمہ اور امن قا ئم ہوا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر ڈی پی او را جن پور غلا م مبشر میکن نے چھو ٹو گینگ کے خلا ف اپر یشن میں شہید ہو نے وا لے پو لیس اہلکا رو ں کے خا ند انو ں سے ملا قا ت میں کیا انہو ں نے کہاکہ شہید وں کی قر با نو ں کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا ڈی پی او را جن پو ر غلام مبشر میکن نے چھو ٹو گینگ کے خلا ف اپر یشن ضر ب آہن میں شہید ہو نے وا لے ایس ایچ او بنگلہ اچھا حنیف غو ری ،کا نسیٹیل شکیل احمد ،امان اللہ کی قبر وں پر پھو ل چڑ ھا ئے اور شہد اء کے ورثا سے بھی ملا قا تیں کیں اورفا تحہ خو انی بھی کی سا تھ ہی اپر یشن میں زخمی ہو نے وا لے کا نسیٹیل ظمی اللہ کی بھی عیا د ت کی اس مو قع پر ڈی پی او کے ہمر اہ ڈی ایس پی صدر چو ہد ری آصف رشید ،اسحا ق احمد ،ملک جا و ید ،عمر ان جمیل ،ثقلین شا ہ کے علا وہ دیگر بھی مو جو د تھے
انٹر سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فا ئنل میچ گو ر نمنٹ ہا ئی سکو ل نے جیت لیا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)انٹر سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ کے راجن پور میں مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1راجن پوراور ہائر سکینڈری سکول فاضل پور کے طلباء کے درمیان مقابلہ ہوا جن میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1راجن پور نے فائنل مقابلہ جیت لیا اور فاتح ٹیم کو اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو نے انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر سکول کے سینئر ہینڈ ماسٹر چوہدری نور احمد ،اور ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں بھی موجود تھے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)