راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پرانے اور باریاں لینے والوں کو عوام مسترد کر کے
نئے محبِ وطن لوگوں کو موقع فراہم کرے۔اے ڈی عامر تھہیم وارڈ نمبر نو کے
سماجی کارکن آزادامیدوار برائے جنرل کونسلر اے ڈی عامر تھہیم نے صحافیوں کو
بتایا باریاں لینے والوں اور پرانے سیاستدانوں کو عوام مسترد کرکے نئے
لوگوں کو موقع فراہم کریں جو حقیقت میں محبِ وطن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ
بحیثیت مسلمان ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نہ تو قبر میں کوئی کھڑکی ہے اور نہ کفن
میں کوئی جیب اس کے باوجود بھی ہمارے مسلم ملکوں کے ان لیڈروں پر افسوس سے
کنا پڑ رہا ہے جنہوں نے پناما لکس میں ملکی خزانوں کو لوٹ کر قارون کی طرح
خزانہ جمع کر رکھے ہیں ،غیر مسلم کرے سو کرے ایک مسلمان ملک کے وہ لیڈر جن
پر عوام اعتماد کر کے ملک کی بادشاہت فراہم کرتی ہے ایسے لوگ غریب رعایا
کا حق مار کر اپنے پیٹ کی دوزخ بھرنے میں مصروف ہیں ،عوام کو چاہیے کہ 2018
ء کے الیکشن میں عوام ان تمام سیاسی مداریوں کو شکست فاش دیتے ہوئے نئے
اور محبِ وطن لوگوں کو موقع فراہم کریں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہو
یا مسلم لیگ فضل الرحمان ہو یا عمران خان سب ڈرامے باز ہیں عوام کو چاہیئے
کہ مصطفے ٰ کمال ،جمشید دستی ڈاکٹر قدیر خان جیسے لوگوں پر اعتماد کر کے
انہیں موقع فراہم کریں
0 comments:
Post a Comment