Feature Top (Full Width)

Monday, 9 May 2016

پنجاب حکومت کی گڈ گورننس،باردانہ کے حصول کے لئے کسان فوڈ سنٹرز پر دن رات خوار ہونے لگے

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت کی گڈ گورننس،باردانہ کے حصول کے لئے کسان فوڈ سنٹرز پر دن رات خوار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق راجن پور میں گندم کا باردانہ حاصل کرنا کسانوں کے لئے جوئے شیر بن گیا،انتظامیہ کی جانب سے صبح دس بجے سے لائن میں بیٹھے کچھ کسانوں کو اگلے دن دس بجے باردانہ کے ٹوکن جاری کئے جاتے ہیں جبکہ اکثر کسان اتنی تکلیف اٹھانے کے باوجود خالی ہاتھ اپنے کھیتوں کو لوٹ جاتے ہیں باردانہ سنٹر پر چوبیس گھنٹے ان کو کرسی پر بیٹھ کر یا لیٹ کر گذارنا پڑتے ہیں ان میں اکثریت بزرگ کسانوں کی ہوتی ہے،کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں سارے ملک کے لئے رزق پیدا کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،انہوں نے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کے حکومتی دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کی ناقص پالیسی کی وجہ سے مڈل مین زیادہ نفع حاصل کر رہا ہے اور کسان باردانہ نا ملنے کی وجہ سے اپنی گندم سرکاری نرخ 1300روپے فی من کی بجائے 1100روپے فی من فروخت کرنے پر مجبور ہیں،کسانوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی بجائے اپنے من پسند اور سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے آڑھتیوں کو باردانہ فراہم کر رہی ہے اور وہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر کسانوں کو گندم اگانے کی اسی طرح سزا دی جاتی رہی توآئندہ وہ گندم کی بجائے دوسری فصلیں اگانے کو ترجیح دیں گے اور موجودہ حکمران بھی شاید یہی چاہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers