راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اور ڈی سی او ظہور حسین کے
درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا وکلاء کی ہڑتال جاری ،ممبر پنجاب بار کونسل سردار
خالد خان بوزدار دوروز میں چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ملاقات کریں گے اور ضلعی
انتظا میہ کی ہٹ دھرمی بارے انہیں بریف کریں گے واضح رہے کہ ڈی سی او راجن
پور نے جامع مسجد کچہری کوتالہ لگوا دیا تھا جس پر وکلاء نے مظاہرہ کیا
اور آہنی گیٹ کو اُکھاڑ پھینکا انتظا میہ اورڈی سی او کے خلاف نعرے بازی کی
گئی اس دوران کلرکوں نے وکلاء کے خلاف نعرے بازی کی وکلاء مسلسل تین روز
سے ہڑتال پر ہیں وکلاء نے ڈی سی او کی جانب سے پارکنگ اسٹینڈ کو بھی ختم
کردیا اور گاڑیوں کے اسٹینڈ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا وکلاء کا کہنا
ہے کہ ڈی سی او ظہور حسین نے آتے ہی ضلع کمپلیکس کوسیل بند کردیا اور اس کے
تمام راستے بند کرادیئے جس سے شہری بھی مسائل کاشکار ہوئے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment