راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پورکے فوڈ سنٹرز پر آڑھتیوں کی ای ڈی اوزراعت ملک
سیف الرحمن کے ساتھ مبینہ مک مکا ،ای ڈی اوزراعت کے عزیز واحباب بھی خالی
بوریوں کے ٹوکن کے لئے سرگرم ہو گئے ای ڈی اوزراعت ٹاؤٹوں کے ذریعہ لاکھوں
کما نے لگا ہے فوڈ سنٹر پر ٹرکوں کی بھرمار نے ثابت کردیا ہے کہ گندم
آڑھتیوں سے خریدی جارہی ہے چھوٹے کسانوں کوریلیف فراہم کر نے کا حکومتی
دعویٰ ضلعی انتظامیہ راجن پور اور ای ڈی او زراعت نے خاک میں ملادیا ای ڈی
اوزراعت کے خلاف کسان سراپاء احتجاج ،ای ڈی او کا فوڈ سنٹرز پر داخلہ ممنوع
قرار دیا جائے کسانوں کا مطالبہ یہ باتیں کسانوں محمد حبیب ،اللہ نواز
،محمد سیال ،واحد بخش ودیگر نے احتجاج کے دوران صحا فیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ای ڈی اوزراعت اپنی کوٹھی واقع حکیم کالونی
روڈ پر آڑھتیوں سے ٹوکن لے کر فوڈ سنٹر پر آکر کمرہ بند کراکر اپنے ماتحت
انچارج فوڈ سنٹرجاویداقبال سے زبردستی کٹواتا ہے اور روزانہ لاکھوں روپے
وصول کر نے میں مصروف ہے ای ڈی اوزراعت نے اپنے روز مرہ کے کام کاج بھی
معطل کررکھے ہیں اس موقع پر کسانوں نے ای ڈی اوزراعت کے خلاف نعرے بازی بھی
کی اور مطالبہ کیا کہ ای ڈی اوزراعت ملک سیف الرحمن کا داخلہ فوڈ سنٹر پر
بند کیا جائے ۔
0 comments:
Post a Comment