راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے فخرجہاں
پارک کے نزدیک کھالے کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا اور دعاکروائی۔ ڈی سی
او نے کہا کہ ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ضلعی
انتظامیہ راجن پور تمام فلاحی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی
پوری جاں فشانی اور لگن سے کام کر رہی ہے۔ راجن پور کو سر سبز و شاداب بنا
نے کے لئے زیر زمین میٹھا پانی اور نالے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جس کی
توسیع کی بناء پر یہ نالہ فخر جہاں پارک سے ہوتا ہواسول کلب ،ڈی ایچ کیو
ہسپتال اورنرسنگ سکول تک جائے گاجو وہاں پر موجود پودوں،درختوں اور لان میں
نہر کا پانی پہنچانے کا سبب بنے گا۔امید ہے کہ اس سے زیر زمین پانی مزید
میٹھا بن جائے گا اور اس کی مزید توسیع بھی آ ئندہ کریں گے ۔ ڈی سی او راجن
پور نے مزید کہا کہ اس سے قبل یہ کھالہ قطب نہر سے فخر جہاں پارک،آفیسر
کالونی،ڈی سی او آفس اورڈی پی او آفس تک پانی لے کرجا رہا ہے۔ اس موقع پر
ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،واٹر منیجمنٹ کے افسر،ڈی ایم او،عبد
الرحمان لاکھاای ڈی او تعلیم اور دیگر موجود تھے۔ای ڈی او زراعت نے بتایا
کہ یہ منصوبہ چودہ لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہفتے کے اندر مکمل کرلیا جائے
گا اور اس ٹارگٹ کے حصول کے لئے پوری ٹیم ملکر کام کر رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment