Friday, 18 April 2014
اوصاف کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی علاقہ پچاد میں پانی کی کمی کانوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ
راجن پور(کرائم رپورٹر)اوصاف کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی علاقہ پچاد میں پانی کی کمی کانوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ٹیمیں روانہ کردیں ہیں۔جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر بھی شامل ہیں ۔ ڈی سی او نے بتایاکہ محکمہ انہار نے داجل کنال میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے 24گھنٹوں میں انشاء اللہ پانی دستیاب ہوگا ۔اور 6ماہ تک یہ مسلسل نہریں چلتی رہیں گی۔ ڈی سی اونے بتایا کہ علاقہ پچاد جہاں پانی کڑوا ہے ان علاقوں میں 40ملین روپے کی لاگت سے 204ہینڈ پمپ لگائے جارہے ہیں ۔اسی طرح یونیسیف بھی ان علاقوں میں ہینڈ پمپ لگا رہی ہے۔انہوں نے علاقہ پچاد واٹر سپلائی بند ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے ۔ اور محکمہ پبلک ہیلتھ سے تفصیل مانگ لی اور ان کو جلد ہی چالو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے خود علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں ۔ ڈی سی اونے کہاہے کہ ضلع راجن پور میں کسی قسم کی کوئی قحط سالی کی کوئی صورتحال نہیں ہے ۔ اللہ کے فضل وکرم سے ضلع راجن پور میں گندم کی فصل بہترین ہونے سے لوگ خوشحال ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہابتایا کہ چند لوگ پہاڑی علاقوں سے گندم کی کٹائی اور محن
ملتان15ایمرجنسی کال کا جواب ڈیڑھ گھنٹے بعد وہ بھی موقع پر پولیس نہ آئی فون پر تسلی دی
راجن پور(کرائم رپورٹر)ملتان15ایمرجنسی کال کا جواب ڈیڑھ گھنٹے بعد وہ بھی
موقع پر پولیس نہ آئی فون پر تسلی دی جبکہ 15ایمرجنسی کال سات منٹ میں موقع
پر پہنچنا ہوتا ہے پولیس کی اس کارگردگی پر وزیر ا
علی پنجاب سے مثاترہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حسنین عباس نے میڈیا کے
نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ رات میں ملتان میں جا رہا تھا کہ ایک کار نمبر
MLG454 ٹیوٹا پر ڈرائیورشراب کے نشے میں کار چلارہا تھا جس نے مجھے کار کی
ٹکر ماری جس پر میرا پاوں کی ہڈی توڑ گئی میں 15پر کال کی جس پر ڈیڑھ
گھنٹے بعد پولیس کال وصول ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ہم زکریا تھانہ سے بات
کررہے ہیں اور تسلی دی موقع پر آنے سے انکار کردیاجس پر مثاترہ نے پولیس
کی اپنے فرائض سے چوری اورظالموں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہیں تاکہ لوگ ظالموں
کے ہاتھوں مرتے رہے ۔شہریوں میں ماجد خان مزاری،چوہدری آصف ،خادم حسین
،شیرعلی ،میاں جاوید فرید نے وزایر اعلی پنجاب شہباز شریف و آر پی او ملتان
وڈی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ فرائض چور اور انسان دشمن ملازمین
وکار مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ انسانیات کے ساتھ
زیادتی نہ ہوا اور مقدمہ درج کیا جائے
حکومت فلورملز مالکان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہےسردار محمد عارف خان دریشک
راجن پور(کرائم رپورٹر )فلوروایسوسی ایشن ضلع راجن پور کے صدر سردار محمد عارف خان دریشک نے کہا ہے کہ حکومت فلورملز مالکان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے فوڈ فلور ارتھاٹی کی بے جامداخلت نامنظور مسائل کے حل تک مکمل ہڑتال جاری رہیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلورملز مالکان نے ہمیشہ عوام ریلیف دیا ہے مگر حکومت لگتا ہے ماحول خراب کر نا چاہتی ہے ۔انہوں نے واضح االفاظ میں کہا کہ فوڈ اتھاٹی کی جانب سے جب تک بے جا مداخلت ختم نہیں ہوتی آٹا کی سپلائی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فلورملز مالکان نے متفقہ طورپر سردار حبیب الرحمان لغاری کی قیادت میں یہ فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام فلورملزمالکان اتنہائی دیانتداری سے عوام کو آٹا فراہم کرکے ملکی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی حب الوطن پر شک نہیں کیا جاسکتا البتہ حکومت کی نیت خراب لگتی ہے اس موقع پر چوہدری عارف عزیز، محمد محفوظ ،محمد مصطفے،حاجی مشتاق احمد ،طاہر مشتاق ،احسن خان غلزئی ،محمد افضل شیخ ،سعید احمد بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ 14اپرپل کی ہڑتال کو مکمل کامیاب بنایا جا ئیگا
پیر آف حاجی پور میاں مشتاق فرید منیجرمیاں عاصم فرید کے چھوٹے بھائی میاں جاوید فرید راشتہ ازواج سے منسلک ہوگئے ہیں
راجن پور(کرائم رپورٹر)پیر آف حاجی پور میاں مشتاق فرید منیجرمیاں عاصم فرید کے چھوٹے بھائی میاں جاوید فرید راشتہ ازواج سے منسلک ہوگئے ہیں جس پر راجن پور عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے حسنین عباس سونترہ،سردار ماجد خان مزاری ،قاضی طاہر ،زبیر خان چانڈیہ ،چوہدری آصف ،مصطفی گوپانگ ،اور نزیب خان مزاری ،سیطین خان گوپانگ ،ملک تنویر ساجد ،شیرعلی ،خالد خان مزاری نے مبادک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
سکول چپراسی اقبال پنوار ڈیوٹی کم تخریب کاری زیادہ کرنے لگا آفیسران بالا کو ایم پی اے کانمائندہ خاص ظاہر کر کے بلیک میل کرتا ہے
راجن
پور(کرائم رپورٹر)سکول چپراسی اقبال پنوار ڈیوٹی کم تخریب کاری زیادہ کرنے
لگا آفیسران بالا کو ایم پی اے کانمائندہ خاص ظاہر کر کے بلیک میل کرتا ہے
اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنا معمول بنا لیا بنگلہ دھینگن میں اسی ہڈ
حرامی کی بنا پر زمینداروں اورطلباء کے والدین کی شکایات پر وہاں سے آؤٹ
کیا جاچکا ہے اب موجودہ تعیناتی پوائینٹ پر سے اکثر بیشتر غائب ڈیوٹی
معاملات درہم برہم ڈی سی او سے کارائی کا مطالبہ عوامی حلقے۔تفصیل کے مطابق
عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ ،ای ڈی او ایجوکیشن راجن
پور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چپراسی اقبال پنوار ڈیوٹی چور ہے اکثرڈیوٹی
تائم پر سکول سے غائب ہوجانا معمول بنا لیا اور ہمیشہ غیر حاضر رہتا ہے
،زیادہ تر اسے لوگوں کو بلیک میل کرنے اور تکریب کاری زیادہ کرتے دیکھا
گیا ہے جو کوئی اسے اس قسم کا شکوہ دے تو اسکے ساتھ کالے ناگ جیسا ویر
ڈال کر انکو نیچا دکھانے کے لئے سازشوں میں مصروف رہتا ہے شرفاء کیساتھ
ساتھ خود اسکے محکمے کے لوگ بھی اسکی انہی سازشوں سے تنگ ہیں اگر افیسران
بالا اس کے خلاف کاروائی کریں تو ان کو تڑیاں لگاتا رہتا ہے خود کو ایم پی
اے کا خاص نمائیندہ ظاہر کرکے انہیں ڈراتا دھمکاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے
متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کے خلاف سخت
کاروائی کی جائے اور اسے ڈیوٹی کا پابند بنایاجائے
بستی میانی سکول بھوت بنگلہ میں تبدیل عمارت جگہ جگہ سے دراڑیں پڑنے سے منہدم ہونے کا خدشہ
راجن پور (کرائم رپورٹر)بستی میانی سکول بھوت بنگلہ میں تبدیل عمارت جگہ جگہ سے دراڑیں پڑنے سے منہدم ہونے کا خدشہ نہ پینے کا صاف پانی مہیا نہ واش روم سہولیات کے فقدان کے باعث طلباء کی تعداد دن دبدن کم ہونے لگی۔اساتذہ کاسکو ل کوپرانی جگہ شفٹ کرنے یا نئی عمارت تعمیر کرانے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق بستی میانی میں 1936 سے قائم ہونے والاگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی بنا پرتباہی کے دہانے پر جا پہنچا 2010 کے سیلاب کے بعد پورا گاؤں میاں محمد نواز شریف کے مرہونِ منت دوبارہ تعمیر ہوا پرائمری سکول کی عمارت کی جگہ ڈسپنسری بنائی گئی ،اور سکول کو پرانا ریسٹ ہاؤس کی دراڑیں پڑی عمارت میں منتقل کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس وقت کے AD-CG رانا محمد سلیم نے وعدہ کیا تھا کہ سکول کے لئے چار دیواری ،اور عمارت نئے سرے سے تعمیر کرائی جائے گی ،چار سال گزرنے کے باوجود اس سکول کی طرف کسی نے بھی توجہ نہ دی شروع میں اس سکول کی تعداد 300 سو سے زائد تھی جو کم ہوکر 60 رہ گئی چار دیواری کے نہ ہونے سے پینے کے پانی کا نلکا بھی چور اکھاڑ کر لے گئے واش روم تک میسر نہیں اساتذہ کا کہنا ہے یا ہمیں سابقہ عمارت میں شفٹ کیا جائے یا نئی عمارت تعمیر کر کے دی جائے ۔اس موقع پر بستی میانی کے رہائشیوں نے ڈی سی اور راجن پور غازی امان اللہ ،ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری اور ایم این اے سردار ڈکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت تعمیر کی جائے تاکہ طلباء کا مورال بلند ہو
Thursday, 17 April 2014
تھہیم برادری ملک بھر میں مضبوط اور مستحکم قوم ہے ملک و قوم پر جب بھی کڑا وقت آیا تھہیم برادری کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کے لئے تیار ہےسردار عبدالنبی خان
راجن پور(کرائم رپورٹر) تھہیم برادری ملک بھر میں مضبوط اور مستحکم قوم ہے ملک و قوم پر جب بھی کڑا وقت آیا تھہیم برادری کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کے لئے تیار ہے،چیف سردار عبدالنبی خان تھہیم کی قیادت میں پوری تھہیم برادری کا اتحاد برقرار ہے ۔ان خیالات کا اظہار تھہیم یونین اتحادکے صدر اے ڈی عامر نے ہیلپ لائن میڈیا آفس میں تھہیم برادری کے ماہانہ اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سردار عبدالنبی خان تھہیم پوری تھہیم برادری کے قائد ہیں اور انکی قیادت میں پورے ملک کی تھہیم برادری یکجا ہو چکی ہے ۔اجلاس میں کوٹ مٹھن سے منیر احمد تھہیم ،ربنواز خان تھہیم ،ایم سلیم تھہیم ،حبیب تھہیم ،محمد ابراہیم تھہیم ،محمد سلیم تھہیم ، خواجہ بخش تھہیم ،شوکت حسین تھہیم ،غلام عباس عرف مجو تھہیم، عبدالحمید،علی شاہ جہاں تھہیم،راجن پور سے تھہیم برادری کے سربراہ ،خلیل احمد تھہیم ،فاروق احمد تھہیم ،حافظ یعقوب تھہیم ،مشتاق احمد تھہیم ،حاجی بلال تھہیم ،ارشاد خان تھہیم ،محمد اسماعیل تھہیم ،قاری حبیب الرحمان تھہیم ،عاشق حسین تھہیم ،محمد عثمان تھہیم ،محمد مکی تھہیم ،پٹھان خان تھہیم،شعیب احمد تھہیم ،بستی خواجہ سے محمد شفیع تھہیم ،حافظ عبداللہ ،ھافظ عبدالکریم تھہیم ،محمد طیب تھہیم ،سعید احمد تھہیم،جبکہ بستی چک لشاری سے محمد عیسیٰ تھہیم ،محمد قاسم تھہیم محمد موسی ٰ تھہیم ،الٰہی بخش تھہیم ،عبد الستار تھہیم ،عبدالغفار تھہیم ،رحمت اللہ تھہیم ،سیف اللہ تھہیم ،غلام عباس تھہیم، محمد مسلم تھہیم ،اور ساجد حسین تھہیم شامل تھے ۔ اس موقع پر کوٹ مٹھن کے نامور سیاسی شخصیت سابق ناظم کمال فرید ملک کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی
Subscribe to:
Posts (Atom)