Thursday, 8 May 2014
ڈسٹرکٹ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آتشزدگی آگ کے باعث ایمرجنسی کی پوری عمارت میں دھواں بھر گیا شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہسپتال ذرائع
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) راجن پورڈسٹرکٹ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آتشزدگی آگ کے باعث ایمرجنسی کی پوری عمارت میں دھواں بھر گیا شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہسپتال ذرائع تفصیل کے مطابق راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال کے ایمرجنسی شعبہ کے آپریشن تھیٹر میں اُس وقت آگ بھڑک اُٹھی جب وہاں ایک مریض کو طبی امداد دی جارہی تھی ہسپتال عملے کی بروقت اطلاع کے باعث ریسکیو اورٹی ایم اے کے فائیر ٹینڈرز ہسپتال پہنچ گئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اس دوران ایمرجنسی میں داخل مریضوں کو فوری طور پر وارڈز میں شفٹ کردیا گیا ہے ایمرجنسی شعبہ میں دھوئیں کے بادل چھانے سے پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی عمارت سے نکال دیا گیا ہے ایمرجنسی شعبہ سے مشینری کو شفٹ کر دیا گیا ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ الحمداللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے جس پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ مریضوں کو دیگر وارڈز میں شفٹ کردیا گیا ہے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزڈی جی خان ڈاکٹر شاہد بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے اوراُنہوں نے بھی امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا
گندم خریداری مہم میں کسانوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لیئے لیبر محکمہ راجن لیبر اوزان چیک کرنے کیئے سرگرم ہو گیا
راجن پور ( کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کے حکم اور ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر گندم خریداری مہم میں کسانوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لیئے لیبر محکمہ راجن لیبر اوزان چیک کرنے کیئے سرگرم ہو گیا ۔ضلع بھر کے فوڈ سینٹروں کی خصوصی چیکنگ ۔سرکاری لیبارٹری مختلف مارکیٹوں میں لے جا کر اوزان کی چیکنگ ۔ ضلع بھر میں آڑھتوں ،آئل ایجنسیوں ،پیٹرول پمپوں ،فلور ملز اور دیگر کاروباری مراکز کی اچانک چیکنگ ۔ اوزان کم ہو نے پر سخت کاروائی اور چالان کیئے جا رہے ہیں ۔ لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر راجن پور نے گندم خریداری سیز ن میں کسانوں کی سہولت اور ان کے ریلیف کے لیئے ضلع بھر کے خریداری مراکز میں کنڈے وٹے چیک کر لیئے ہیں جو درست حالت میں ہیں ۔اس کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں بھی چیکنگ کی جا رہی ہے جہاں کم وزن ہو نے کے تولنے کی صورت میں ان کے چالان کیئے جا رہے ہیں ۔ اس مہم کے دوران راجن پور گبول مارکیٹ میں غلام مصطفی گبول کریانہ ،شہباز آئل ایجنسی طفیل ، عبدالسلام آئل ایجنسی کے کم وزن کے وٹے ہونے پر چالان کر کے عدالت کو بھیج دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ داجل ،حاجی پور ، نورپور منجھو والا اور دیگر علاقوں میں بھی چیکنگ کر کے چھاپے مارے جا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمت ہے وہ دوکاندار جو کم تولتا ہے اور اپنے رزق حلال میں حرام کی آمیزش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو زیادہ سے زیاد ہ ریلف دینے کے لیئے اور مہنگائی کم کرنے کے لیئے تمام محکموں اور اداروں کو ہدایت جا ری کی ہیں کہ وہ دن رات کام کریں تاکہ مہنگائی کے طوفان کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی او راجن پور کی نگرانی میں محکمہ لیبر بے حد متحرک ہو چکا ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر لیبرناصر الدین مزاری طھی موجود تھے
ضلع راجن پور میں محکمہ زکواۃ بہتر انداز میں اپنا کا م کر رہی ہےحبیب الرحمن گیلانی
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) سیکریٹر ی عشرو زکواۃ حبیب الرحمن گیلانی نے محکمہ زکواۃ کے افسران کے اجلاس سے صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں محکمہ زکواۃ بہتر انداز میں اپنا کا م کر رہی ہے۔ اس موقع پر عبدالوحید ڈی اے زیڈ ، مرزا ناصر ایوب چیر مین زکواۃ ، ڈی زیڈ او محمد اسماعیل سیال او دیگر افسران موجود تھے۔سیکریٹر ی عشرو زکواۃ نے 92فیصد زکواۃ فنڈ کی چلت ہونے پر ضلعی چییر مین کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر چیر مین نے بتا یا کہ محکمہ زکواٰۃ کے آفس نے سٹاف کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 263کمیٹیاں ہیں یہ وسیع ضلع ہے اس لئے کمیٹیاں بڑھا ئی جا ئیں اور مزید فنڈ دیئے جا ئیں
حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کر ہی ہےحبیب الرحمن گیلانی
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) سیکریٹر ی پنجاب عشر و زکواۃ حبیب
الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم
کردار ادا کر ہی ہے۔ حکومت کسانوں سے آخری دانے تک گندم خرید کرے گی ۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور کے سرکاری مراکز خرید گند م کے دورے کے
موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ،ڈی ایف سی ،
اے سی چوہدری مختار اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری پنجاب نے
کہا کہ حکومت نے اس سال پالسی وضع کی ہے کہ پورا سال وافر مقدارمیں گند م
عوام کو دستیاب ہو گی اور گند م کے حصول میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ
کرنا پڑے۔ حکومت پنجاب نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیئے کسانوں کو گند م
کا معاوضہ فوری اور پورا ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ
کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونا چا ہیئے ۔ پنجاب حکومت نے اس مرتبہ پٹواری اور
مڈل مین کا کردار ختم کر دیا ہے۔ سیکریٹر ی پنجاب نے گند م کے سرکاری
مراکز کے ریکارڈ کو چیک کیا اور کسانوں کے مسائل بھی پوچھے جس پر کسانوں نے
کہا کہ بار دانے کے ٹارگٹ کو بڑھایا جا ئے۔ قبل ازیں سیکریٹر ی پنجاب نے
ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں گند م خرید کے بارے میں بریفنگ لی ۔اس موقع
پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے بتایا کہ 24مئی تک ضلع کا ٹارگٹ سوفیصد حاصل
کر لیا جا ئے گا۔ جس پر سیکریٹر ی اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ
کی کارکردگی کو سراہا
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاوس میں ملاقات کیسردار شیر علی خان گورچانی
راجن پور(کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے جام پور سٹی کے لئے ایک ارب 36کروڑ سے زائد ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اس فنڈ سے 14.7کلومیٹر طویل روڈ بنایا جائے گا ، سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے گا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے علاقہ میں ہینڈ پمپس اورسولر انرجی پر چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جایءں گے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید ہینڈ پمپ لگانے کے لئے 6کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بھی منظوری دے رکھی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پہلے بھی جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اب بھی جنوبی پنجاب کی بحالی و بہتری کے لئے ترقیاتی سکیمیں منظور کی جا رہی ہیں تاکہ وہاں کے عوام کو حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو بر وقت حل کیا جاسکے ۔ جنوبی پنجاب کے عوا م کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے
ڈسٹرکٹ انویسٹی کیشن برانچ میں شدید گرمی میں پنکھا پینے کا ٹھنڈا پانی اور بیٹھنے کے لیے کرسی تک نہ ہے
راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ انویسٹی کیشن برانچ میں شدید گرمی میں پنکھا پینے کا ٹھنڈا پانی اور بیٹھنے کے لیے کرسی تک نہ ہے سائلین کا آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انویسٹی کیشن برانچ میں شدید گرمی میں ملازمین اور سائلین بغیر پنکھے کے سارا دن بیٹھنا اور کا م کر نا انتہائی مشکل ہے جبکہ کر سیوں کی بھی کمی ہے دور سے آنے واے سائل شدید گرمی میں بیٹھنے اور ٹھنڈے پانی پینے سے محروم ہے جبکہ ڈی پی او راجن پور نے کئی بار اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والے سائل کو کر سی و ٹھنڈا پانی اور چائے پلائی جا ئے یہاں تو سائلین تو سائلین ملاز مین تک محروم ہے سائلین اور شہر یوں نے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطاالبہ کیا ہے ۔انویسٹی کیشن برانچ میں ضرروت کی چیز میسر کی جا ئے
Subscribe to:
Posts (Atom)