Feature Top (Full Width)

Thursday, 8 May 2014

گندم خریداری مہم میں کسانوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لیئے لیبر محکمہ راجن لیبر اوزان چیک کرنے کیئے سرگرم ہو گیا

راجن پور ( کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کے حکم اور ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر گندم خریداری مہم میں کسانوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لیئے لیبر محکمہ راجن لیبر اوزان چیک کرنے کیئے سرگرم ہو گیا ۔ضلع بھر کے فوڈ سینٹروں کی خصوصی چیکنگ ۔سرکاری لیبارٹری مختلف مارکیٹوں میں لے جا کر اوزان کی چیکنگ ۔ ضلع بھر میں آڑھتوں ،آئل ایجنسیوں ،پیٹرول پمپوں ،فلور ملز اور دیگر کاروباری مراکز کی اچانک چیکنگ ۔ اوزان کم ہو نے پر سخت کاروائی اور چالان کیئے جا رہے ہیں ۔ لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر راجن پور نے گندم خریداری سیز ن میں کسانوں کی سہولت اور ان کے ریلیف کے لیئے ضلع بھر کے خریداری مراکز میں کنڈے وٹے چیک کر لیئے ہیں جو درست حالت میں ہیں ۔اس کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں بھی چیکنگ کی جا رہی ہے جہاں کم وزن ہو نے کے تولنے کی صورت میں ان کے چالان کیئے جا رہے ہیں ۔ اس مہم کے دوران راجن پور گبول مارکیٹ میں غلام مصطفی گبول کریانہ ،شہباز آئل ایجنسی طفیل ، عبدالسلام آئل ایجنسی کے کم وزن کے وٹے ہونے پر چالان کر کے عدالت کو بھیج دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ داجل ،حاجی پور ، نورپور منجھو والا اور دیگر علاقوں میں بھی چیکنگ کر کے چھاپے مارے جا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمت ہے وہ دوکاندار جو کم تولتا ہے اور اپنے رزق حلال میں حرام کی آمیزش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو زیادہ سے زیاد ہ ریلف دینے کے لیئے اور مہنگائی کم کرنے کے لیئے تمام محکموں اور اداروں کو ہدایت جا ری کی ہیں کہ وہ دن رات کام کریں تاکہ مہنگائی کے طوفان کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی او راجن پور کی نگرانی میں محکمہ لیبر بے حد متحرک ہو چکا ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر لیبرناصر الدین مزاری طھی موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers