راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور،پسند کی شادی کا رنج لڑکی کے ورثاء کی
گھرپر اندھادھند فائرنگ پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار متاثرین کا
وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق راجن پور کی نواحی
بستی خان محمد سامٹیہ کے رہائشی نوجوان محمدامین نے اپنی منگیتر رمضانہ بی
بی کے ساتھ کورٹ میرج کی جس کا لڑکی کے بھائی محمدیوسف کہیری کو شدید رنج
تھا گذشتہ سے پیوستہ شب جب تمام اہلِ خانہ سوئے ہوئے تھے تو ملزم یوسف
اپنے چار ساتھیوں امام بخش ،خلیل ،غلام فرید اور نازک کے ہمراہ محمد امین
کے گھر آدھمکا اور جوڑے کو قتل کردینے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ کردی
تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلِ خانہ صحن پر سوئے ہونے کی وجہ سے بچ گئے ملزم
محمد یوسف نے اب لڑکے کے خاندان کا جینا دوبھر کرکھا ہے امین کے کزن شیر
محمد سامٹیہ اور بزرگ اللہ ڈتہ اور ہمسائے اللہ وسایا کے مطابق ملزمان
بااثر ہیں اور وہ ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ملزمان نے ہمارا
راجن پور شہر جانا بند کردیا ہم محصور ہو کررہ گئے ہیں ملزمان دو بار گھر
پر حملہ آور ہو چکے ہیں اپنے تحفظ کیلئے تھانہ صدر پولیس کے پاس گئے تو
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے اُلٹا ہمیں ڈرا کر بھگا دیا متاثرین نے
احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے انصاف اور تحفظ
فراہم کرنے کی اپیل کی ہے
0 comments:
Post a Comment