راجن پور(کرائم رپورٹر) روجھان ریلوے ٹریک دھماکہ میں ملوث ملزمان کی
گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ، 10مشتبہ افراد گرفتار ۔ زاہد محمود گوندل
،ڈی پی او راجن پورروجھان ریلوے ٹریک دھماکہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری
کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے دس
مشتبہ افراد کو گرفتا رکر لیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش کی جاری ہے۔زاہد محمود
گوندل ،ڈسٹرکٹ پولیس راجن پو رکا مزید کہنا ہے کہ جب تک علاقہ کو جرائم
پیشہ عناصر سے پاک نہ کر دیا گیا تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔دہشت گردوں
نے ملک کو غیر مستحکم کرنے اور علاقہ میں خوف و حراس پھیلانے کی نیت سے
ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑایا ہے۔ پہلے بھی اپنے تمام تروسائل کو بروئے
کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔روجھان ریلوے
ٹریک دھماکے کے ملزمان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
0 comments:
Post a Comment