راجن
پور (کرائم رپورٹر) عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے حکومتِ پنجاب کی
ہدایات پر ضلعی اِنتظامیہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو
یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس
روزانہ کی بنیادوں پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی میں مصروفِ عمل ہیں
شہری گراں فروشوں کی نشاندہی کریں انتظامیہ بھرپور ایکشن لے گی ان خیالات
کا اِظہار اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے ایک ملاقات کے
دَوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ سبزیوں پھلوں کے ریٹس کی مانیٹرنگ کیلئے
روزانہ کی بنیادوں پر آفیسران سبزی مَنڈی میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ
کررہے ہیں جس سے اشیاء کی قیمتیں اَب کم ہو گئیں ہیں اُن کا کہنا تھا کہ
شہری انتظامیہ کی مقررہ نرخنامے کے مُطابق ہی اشیاء خریدنے پر اصرار کریں
اور گراں فروشی کے مُرتکب افراد کے بارے میں انتظامیہ کو معلومات فراہم
کریں
0 comments:
Post a Comment