Feature Top (Full Width)

Sunday, 9 November 2014

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبے میں خوشحالی لانے کا عزم کررکھا ہےمحمد طارق خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن سردار محمد طارق خان دریشک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبے میں خوشحالی لانے کا عزم کررکھا ہے صوبے سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے محکمہ تعلیم میں جلد ہی ایجوکیٹر بھرتی کئے جائیں گے جبکہ حکومت پنجاب نے بے روزگار نونوجوانوں کے لئے ’’اپنا روزگار سکیم ‘‘ متعارف کرادی ہے جس سے میٹرک پاس بے روزگار نوجوان بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اِن خیالات کا اِظہار اُنہوں نے ایک ملاقات کے دَوران کیا اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر کم کردی ہیں جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے اب حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کی پلاننگ کررہی ہے اس ساری تَگ ودَو کا مقصد عام آدمی کو مہنگائی کے اس دَور میں نمایاں ریلیف فراہم کرنا ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کا چاہیے کہ صوبائی حکومت کے ’’اپنا روزگار سکیم ‘‘ سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں ۔

راجن پور،ریوینو دفتر واپڈا میں کرپشن کا رَاج خلیل احمد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،ریوینو دفتر واپڈا میں کرپشن کا رَاج ،بجلی بلوں میں رعایت سمیت بجلی بل دُرست کرانے اور بلوں کی اقساط کرانے کے اَلگ اَلگ نِرخ مُقرر ،صارفین کا شَدید احتجاج کرپٹ عملہ کے تبادلہ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق صارفین واپڈا خلیل احمد ،خواجہ ممتاز الہٰی ،سعیداحمد،عبدالوہاب ،نذیراحمد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ واپڈا کے میٹر ریڈرز نے اوورریڈنگ کرکے صارفین کو شدید مالی پریشانیوں میں مبتلاء کردیا ہے اب واپڈا دفتر کا چکر کاٹ کاٹ کرتھک چکے ہیں ضلعی ہیڈ کوآرٹر پر ریونیو آفیسر کی سیٹ خالی پڑی ہوئی ہے محکمہ نے اَمین گل کو عارضی طور پر ریونیو آفیسر کا چارج سونپ رکھا ہے جس نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اوور بلنگ کے شکار صارفین سے منہا شدہ رقم کے بدلے پانچ سے دس ہزار روپے رشوت دینے والوں کے بلز درست کئے جارہے ہیں دیگر صارفین کو دفتر سے نکال باہر کیاجاتا ہے ٹاور کمپنیوں ،کاٹن فیکٹریوں اور بڑی کارخانے داروں کے میٹرز فرضی ایم سی اوز کے ذریعے تبدیل کرکے ہرماہ میپکو کمپنی کو لاکھوں روپے کے خسارے سے بھی دوچار کیا جارہا ہے شہریوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور چئیر مین واپڈاسے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین واپڈا کی مشکلات حل کی جائیں اور واپڈا آفس میں کرپٹ اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے دوسری جانب قائمقام ریونیو آفیسر محمد امین گل کا موقف میں کہنا ہے کہ کرپشن کا الزام سراسر غلط ہے جبکہ دفتر آنے والے صارفین کو قانون کے مطابق فوری طور پر بل بجلی دُرست کردیا جاتا ہے ۔

مزدورں کو 4لاکھ 80ہزار روپے کے چیک تقسیم کیئے گئےناصر الدین مزاری

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب حکومت مزدوروں کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیئے بہتر اقدامات کر رہی ہے ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے انڈسٹریل مزدوروں کے بچوں میں ٹیلنٹ سکالر شپ کے چیک تقسیم کر تے ہو ئے کیں ۔ تقریب میں 15مزدورں کو 4لاکھ 80ہزار روپے کے چیک تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی، ڈی ا و لیبر ناصر الدین مزاری، لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ مزدورو ں کے بچوں کی تعلیم کے لیبر ڈیپارٹمنٹ فعال کردار ادا کر ہی ہے

انہوں نے ان گاڑیوں کا چالان کر کے ان کو تھا نے میں بند کر دیا غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر اے سی و سیکریٹری آر ٹی اے راجن پور چوہدری محمد مختار نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کو چیک کیا ۔ انہوں نے 20گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 4مسافر گاڑیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر رہی تھیں جن کو مجموعی طور پر 44 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا اور ان کو ہدایت کی کہ جو گاڑی بھی مسافروں سے زائد کرایا وصول کرے گی ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی بعد میں انہوں نے ان گاڑیوں کا چالان کر کے ان کو تھا نے میں بند کر دیاانہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ بھی نئی قیمتوں کے مطابق اپنی فروخت کو ممکن کریں ورنہ ان کو سیل کر دیا جا ئے گا ۔

لیڈ پا کستان نےتین بستیوں میں100 غر یب گھر انوں کو سولر لیمپس سے روشن کیاامجد فاروق

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لیڈ پا کستان نے با ر کلے کے مالی تعا ون سے یو نین کو نسل مر غا ئی کی تین بستیوں میں100 غر یب گھر انوں کو سولر لیمپس سے روشن کیا اور اس سلسلے میں 34 غر یب خواتین کوسولر لیمپس دے کر چھو ٹے کا روبار کی تر عیب دی جس سے خواتین کی سما جی تر قی کے سا تھ ان کے خا ندانوں کی آمد نی میں آضا فہ بھی ہوا ۔بر ائیٹ انٹر پرا ئز با کلے پر اجیکٹ کو بستی شیدی ،مڈگولہ اور بستی لعل بخش میں انجمن بہبود نوجوان ABN راجن پور نے کا میا بی سے چلا یا یہ با ت لیڈپا کستان کے پر اجیکٹ منیجر محمد اسفر نے پر اجیکٹ شوکیس ایونٹ کے موقع پر بتا ئی ۔پر یس کلب کے صدر انجینئر امجد فاروق ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لو کل گو رئمنٹ راجن پور محمد یعقوب خان شیر وانی اور سا بق سٹی ناظم کنور کما ل اختر اور سید آفتاب احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سولر انر جی کو فروغ دے کر ملک میں توانا ئی کے بحران کو دور کیا جا سکتا ہے کیو نکہ یہ سستا تر ین ،ما حول دوست توا نا ئی کا متبا دل ذریعہ بھی ہے ہیلپ فا ؤنڈیشن کی ڈسٹر کٹ منیجر محتر مہ رخسا نہ مبارک نے کہا کہ سولر لیمپس کی فر اہمی سے خواتین کے میعار زندگی میں بہتری لا ئی جا رہی ہے اے بی این کے صد ر مشتا ق احمد رضوی نے بر یفینگ کے دوران بتا یا کہ فررویا ت زند گی کے لئے سولر لیمپس کے استعمال سے خصوصا خواتین کی صحت اور بچوں کی تعلیم و تر بیت پر بھی مثبت اثرا ت مر تب ہو رہے ہیں اس موقع پر پر وگرام آفیسر زغلام حسین شا ہین ،مس سعدیہ بھٹی اور مقدس روبیلہ نے سیل کا ری کے فرائض انجام دیئے جبکہ اطہر سیلم ،عبد الر حمن خان اور دیگر سما جیتنظیموں کے نما ئندگان با رک اللہ ،عا بد حسین نے بھی اپنے اپنے خیا لات کا اظہا ر کیا جبکہ کمیونٹی ممبران ،صحا فیوں اور سما جی کا رکناں کی ایک بڑی تعد اد شر کت کی ۔

بھا ئی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنا چاہیئے غازی امان اللہ


راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محرم الحرام میں تمام اداروں اور عوام نے ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا اور امن سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے ۔ موجود حالات انتہائی حساس ہیں ۔ دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملانے کے لیئے بھا ئی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنا چاہیئے۔ان خیالات کااظہار ڈی سی او رراجن پور غازی امان اللہ نے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام ، امن کمیٹی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر نے جو کرادر ادا کیاوہ مثالی ہے ۔ محرم کے ایام امن کے ساتھ گذر گئے پھر بھی ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور ریسکیو چوکس رہیں۔ لوگوں کو چاہیئے کہ مشکوک افرادن پر کڑی نظر رکھیں ۔ڈی سی او نے محرم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر علما کر ام کا شکریہ ادا کیا ۔ْ

قصبہ مرغائی میں غیرقانونی طور پر جلوس نکال کر پرامن قصبہ کے امن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ریاض احمد معاویہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر ریاض احمد معاویہ نے کہا ہے کہ مرغائی شہرکے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مرغائی شہرمیں کبھی ماتمی جلوس نہیں نکلا اور نہ ہی قانونی طور پر کسی جلوس کی اجازت ہے مگر قصبہ مرغائی میں غیرقانونی طور پر جلوس نکال کر پرامن قصبہ کے امن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی یہ بات انہوں نے ایک ملاقات کے دَوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ پندرہ روز قبل ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا تھا کہ غیرقانونی جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے مگر محرم کے ایام میں نہ صرف غیرقانونی جلوس نکالے گئے بلکہ حملہ کر نے کی کوشش کی گئی مگر ڈی پی او ضلع راجن پور نے بھرپور نوٹس لیا اور فوری طور پر مرغائی شہرپہنچ کر غیرقانونی جلوس کو منتشر کرادیا جس پر ہم اُن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ مرغائی شہرکے غیرقانونی جلوس کی سرپرستی غلام سرور شاہ،سابق ناظم مرغائی منور حسین بخاری اور اہلِ تشیع کے موسیٰ رضا جسکانی نے کی اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی جلوس نکالنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہر کے امن کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے ۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers