Feature Top (Full Width)

Wednesday, 29 April 2015

گیسٹرواورہیضہ کی بیما ری سے بچا وکے لیے ٹیمیں تشکیل ،کا رو ائی شر وع محمداکرم وسیم

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرD.C.Oراجن پورغازی امان اللہ نے عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے E.D.Oہیلتھ راجن پورڈاکٹرفیاض کریم لغاری، ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور، ڈاکٹرمحمدعبداللہ جلبانی، کی زیرِنگرانی "ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی" محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پورکی ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کے تحت ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمداکرم وسیم کوضلع بھرکے تحصیل فوڈانسپکٹروں کے ساتھ مل کرتینوں تحصیلوں راجن پور، جام پوراورروجھان میں بدلتے موسم کے پیش نظراورگرمی کی آمدکی وجہ سے گیسٹرواورہیضہ کی بیماری سے بچاؤکے لیے احتیاطی اورحفاظتی تدابیرکے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے کوٹ مٹھن، راجن پور، فاضل پور، محمدپور، جام پور، روجھان اوردیگرعلاقوں میں ٹیمیں تشکیل دے کرفوری طورپرکارروائی شروع کردی گئی۔ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمدوسیم نے ضلعی فوڈاتھارٹی محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پورکی ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ ، معائنے اورانسپکشن کے دوران عام صارفین، دوکاندارمالکان کاکھلی اشیاء بیچنے والوں کومکمل طورپرصفائی ستھرائی ذاتی صفائی، صاف پانی استعمال کرنے، بازارمیں فروخت ہونے والی کھلی اشیاء خردونوش جن پرمکھیاں بیٹھی ہوں، جوڈھانپ کرنہ رکھی گئی ہوں، جن پرصاف ستھراپلاسٹک شاپر، جالی دارکپڑا، جالیاں نہ لگی ہوں کوخریدکراستعمال نہ کرنے، باسی، گلے سڑے کٹے ہوئے پھل اورسبزیاں، برف کے گولے گنڈے، کچے رنگ کے مشروبات، کھلی آئس کریم، غیرمعیاری مشروبات کے استعمال سے اجتناب کرنے اورباسی کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش سے پرہیزکرنے کے بارے میں احتیاطی اورحفاظتی تدابیرسے آگاہ کیاگیا۔ نیزقے یااُلٹی آنا، دست یااسہال، بخارکامحسوس ہوناجیسی علامات کے صورت میں قریبی مرکزصحت یاہسپتال سے رجوع کرنے کی موقع پرہدایات جاری کیں۔ اورکارروائی کے دوران 150سے زائددوکاندارمالکان کی چیکنگ، معائنہ اورانسپکشن کی گئی اوردورانِ انسپکشن 50سے زائددوکاندارمالکان کوموقع پرہی وارننگ کے نوٹس جاری کردئیے گئے۔ عمل درآمدنہ کرنے والے دوکاندارمالکان کے خلاف پنجاب پیورفوڈآرڈینینس 1960ترمیمی 2001اورپنجاب پیورفوڈرولز2011کے تحت موقع پربھاری جرمانے اورسزائیں دی جائیں گی اوراِن کامال بھی بحق سرکارضبط کرتے ہوئے تلف کردیاجائے گا۔اس کارروائی کامقصدضلع بھرکی عوام کی شکایات کاازالہ کرنااورگیسٹرواورہیضہ سے بچاؤ، احتیاطی اورحفاظتی تدابیربارے عوام میںآگاہی مہم پیداکرنااورعام صارفین اورلوگوں کواس متعدی بیماری سے بچاناہے۔ کیونکہ D.C.Oراجن پورنے ضلع بھرمیں ایسی اشیاء خوردونوش کی تیاری اورفروخت پرپابندی عائدکردی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی جاری رکھنے کابھی حکم نامہ جاری کردیاگیاہے۔

Tuesday, 28 April 2015

راجن پور سوئیپر عملہ کی تعدادی کو بڑھانے کیلئے منظور ی کرائیں گے عاطف خان مزاری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خصوصی ہفتہ صفائی کے آغاز کے موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سردارعاطف خان مزاری نے کہاہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں صفائی سے نقصانات کم ہوتے ہیں ۔اور صفائی کرنا عبادت بھی ہے اور خدمت بھی اس موقع موقع پر ایڈمنسٹریٹر ارشدخان گوپانگ ،ٹی ایم او اور سوئیپر بھی موجود تھے ۔ سردار عاطف خان مزاری نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سوئیپر عملہ کی تعدادی کو بڑھانے کیلئے منظور ی کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہرشخص اپنے گھر اور دوکان کے اردگرد کے ماحول کو صاف اور ستھرارکھے یہ مہم پنجاب بھر میں پورا ہفتہ جاری رہے گی ۔

راجن پور پنجاب میں تعلیم کے ذریعے انقلاب آئے گا عبدالجبار شاہین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی قدم پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت پنجاب میں تعلیم کے ذریعے انقلاب آئے گا ۔ ٹیچر معاشرے کا بہترین انسان ہوتا ہے ۔ وہ اپنی ذمہ داری کو ایمان داری اور محنت کے ساتھ سرانجام دیں تو انشاء اللہ تعلیم کا معیار بلند ہوسکتاہے ۔ یہ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1راجن پورمیں اساتذہ کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ ،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،ڈی ایم او عبدالرؤف ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ سیکرٹری سکول پنجاب نے کہا کہ بچوں کو احسن طریقے کے ساتھ پڑھایا جائے تو بچے باآسانی لفظو ں کو سیکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داری کے ساتھ سکول میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے توتعلیم کے ذریعے ملک کی عزت بڑھے گی ۔ اس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ پر عمل کرتے ہوئے اپناہدف مقررہ وقت پر انشاء اللہ پورا کریں گے اور ضلع راجن پور پنجاب کے پہلے دس نمبروں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر محنت کی جائے تو ہم اپنی پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

عوا م کی بے لو ث خد مت ہما را نصیب العین ہے چو ہد ری مسعو د اختر

را جن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوا م کی بے لو ث خد مت ہما را نصیب العین ہے جا گیر دار ی نظا م کا خا تمہ کر کے دم لو ں گا ان خیا لا ت کا اظہا ر امید وار صو با ئی حلقہ 249چو ہد ری مسعو د اختر نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پور کی عوا م کو جا گیر دارانہ نظا م سے نجا ت دلا نا میرا مشن ہے میر ے دورازے عوا م کے مسا ئل کے حل کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں انہو ں نے کہا کہ سا بقہ ادوارمیں ضلع را جن پور میں کو ئی تر قیا تی کا م نہیں ہو ئے مگر اب حا لات تبد یل ہو چکے ہیں انہو ں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کا میا بی ہما را مقدر ہو گی انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو طا قت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں اس مو قع پر چوہد ری سا جد مسعود ودیگرافرا د بھی مو جو د تھے

رشو ت خو ر آفسیر ا ن قا نو ن کے شکنجہ سے نہیں بچ سکتے عبد المجید مستو ئی

را جن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کرپشن کا نا سو ر معا شر ہ کو دیمک کی طر ح چا ٹ ر ہا ہے رشو ت خو ر آفسیر ا ن قا نو ن کے شکنجہ سے نہیں بچ سکتے عوا م کو نشا ند ہی کر کے قو می فر یضہ اداکر یں ا ن خیا لا ت کا اظہا ر سر کل آفسیر محکمہ اینٹی کر پشن را جن پور عبد المجید مستو ئی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کرپشنکو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنا وقت کی اہم ترین ضر رو ت ہے عوا م کو چا ہیے کی وہ اس سلسلہ میں جرا ت مند ی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے کر پٹ ملا ز مین ،آفیسرا ن کی نشا ند ہی کر کے اچھے شہر ی ہو نے کا ثبو ت دیں محکمہ اینٹی کر پشن کا آ ہنی شکنجہ رشو ت خو ر آفیسرا ن کے لئے تیا ر ہے انہو ں نے کہا کہ میر ی ہمیشہ کو شش ہو تی ہے کہ سا ئلین کو بر وقت اور میر ٹ پر انصا ف ملے انہو ں نے ایک سوا ل کے جو اب میں کہا کہ جب تک عوا م ا پنے اند ر جرات اور حو صلہ پید ا نہیں کر ینگے حا لا ت بد لنے وا لے نہیں عوا م کرپشن اور رشو ت خو ر ی کے خا تمہ کے لئے محکمہ اینٹی کرپشنکا سا تھ دیں تا کہ رشو ت ،کر یشن کوجڑ سے اکھا ڑ ہ جا سکے اس مو قع پر ملک غلا م رضا کھیا را و دیگر اہلکا رو ں بھی مو جو د تھے

کچہ کے علاقہ کو امن کا گہو ار ہ بنا دیا گیا ہے فضل الرحما ن

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جرا ئم کے خا تمہ اور امن وا مان کے قیا م کے لئے کسی بھی اقدا م سے گر یز نہیں کیا جا سکتا کچہ کے علاقہ کو امن کا گہو ار ہ بنا دیا گیا ہے ا ن خیا لا ت کا اظہا ر D.S.P سر کل رو جھا ن فضل الرحما ن نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ موجو د ہ حا لا ت کے پیش نظر اہم مقا ما ت کی سیکو رٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ ہر قسم کے ممکنہ خطر ات سے نمٹنے کے لئے تیا ر اور چو کنا ہے اشتہا ر ی ملز ما ن کی گر فتا ر ی کے لئے چھا پہ ما ر ٹیمو ں کی تشکیل دید ی گئی ہے انہو ں نے ایک سوا ل کے جو اب میں کہا کہ میڈیا اس وقت جرائم کے لیے موثر اور مثبت کر دار ادا کر رہا ہے انہو ں نے کہا کہ پو لیس اپنے پیشہ وارا نہ فر ائض کی ادا ئیگی با احسن طر یق انجا م دے ر ہی ہے مجر م چا ہیے کتنا ہی با اثرکیو ں نہ ہو قا نو ن کی گر فت سے بچ نہیں سکتا پو لیس گشت کے نظا م کو مو ثر بنا نے کے دورس نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں اہم مقا ما ت ر یلو ے ٹریک،مد ارس ،مسا جد ،سکو لو ں ،کا لجزکی سیکو رٹی غیر معمو لی طو رپر بڑ ھا دی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ پو لیس عوا م کے جا ن و ما ل کا محا فظ ہے انہو ں نے کہا کہ میر ی کو شش ہو تی ہے کہ عوا م کے مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر وں میر ے دروازے عوا م کے لیے4 2گھنٹے کھلے ہیں

کسانوں اور کاشتکاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی غازی امان اللہ


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مرکز خرید گندم راجن پورکا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کسانوں اور کاشتکاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کو گندم کی بروقت ادائیگی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کا 1,55,000میٹرک ٹن گندم کاہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی سہولیات کیلئے کرسیاں ،پینے کا پانی اورسایہ کا انتظام موجود ہونا چاہیے ۔ اس موقع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار ،ڈی ایف سی پرویز احمد اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے ۔بعد ازاں ڈی سی او نے ضلع بھر کے مختلف مراکز گندم خرید کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers