Feature Top (Full Width)

Tuesday, 28 April 2015

راجن پور پنجاب میں تعلیم کے ذریعے انقلاب آئے گا عبدالجبار شاہین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی قدم پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت پنجاب میں تعلیم کے ذریعے انقلاب آئے گا ۔ ٹیچر معاشرے کا بہترین انسان ہوتا ہے ۔ وہ اپنی ذمہ داری کو ایمان داری اور محنت کے ساتھ سرانجام دیں تو انشاء اللہ تعلیم کا معیار بلند ہوسکتاہے ۔ یہ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1راجن پورمیں اساتذہ کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ ،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،ڈی ایم او عبدالرؤف ،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ سیکرٹری سکول پنجاب نے کہا کہ بچوں کو احسن طریقے کے ساتھ پڑھایا جائے تو بچے باآسانی لفظو ں کو سیکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داری کے ساتھ سکول میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے توتعلیم کے ذریعے ملک کی عزت بڑھے گی ۔ اس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ پر عمل کرتے ہوئے اپناہدف مقررہ وقت پر انشاء اللہ پورا کریں گے اور ضلع راجن پور پنجاب کے پہلے دس نمبروں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر محنت کی جائے تو ہم اپنی پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers