Feature Top (Full Width)

Tuesday, 30 June 2015

آل پا کستا ن انجمن تا جربر ادر ی کے حقو ق کا تحفظ کر یں گی شا ہد نواز

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) آل پا کستا ن انجمن تا جربر ادر ی کے حقو ق کا تحفظ کر یں گی دو کا ند ارو ں سے کو ئی زیا دتی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ان خیا لا ت کا اظہا ر آل پا کستا ن انجمن تاجر ان ضلعی چیئر مین شا ہد نواز نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے مز یدکہا کہ تا جر بر ادری نے ہر آڑ و قت میں ملک وقوم کے وسیع تر مفا د میں کا م کیا د ہشت گر د ی کے خا تمہ کے لئے حکو مت اور پا ک فوج سے تعا و ن کر ینگے انہو ں نے کہا کہ ہما ر ے دروا زے 24 گھنٹے تا جر بر ادری کے مسا ئل کے لئے کھلے ہیں تا جر بر ادری کے مسا ئل ان کی د ہلیز پر حل کر نا میرا مشن ہے آل پا کستا ن انجمن تا جرا ن سیا ست سے پا ک ہوکر عوا م کے مسا ئل حل کر ر ہی ہے تا جر بر ادری نے ہمیشہ حکو مت کا سا تھ دیا ہے حکو مت کو بھی چا ہیے کہ و ہ بھی تا جر بر ادری کے جا ئز مطا لبا ت تسیلم کر ئے

حکمر ا نو ں کی نا اہلیو ں سے روز ہ دار مشکلا ت کا شکا ر ہے سیٹھ اللہ بچا یا چنا

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکمر ا نو ں کی نا اہلیو ں سے روز ہ دار مشکلا ت کا شکا ر ہے ملک میں بد تر ین لو ڈ شیڈ نگ جا ن لیوااور مہنگا ئی نے عوا م کی چنچیں نکلو ادی ہیں کر ا چی میں شد ید گر می ،پا نی ،بجلی کی قلت سے قیمتی جا نو ں کے ضیا ع پر سا ر ی قو م افسر د ہ ہے مہنگا ئی ،د ہشت گر دی ،لو ڈ شیڈ نگ ،ٹا ر گٹ کلنگ سے بے قصو ر عوا م ما رے جا ر ہے ہیں حکمر ان صر ف ایک دوسر ے پر الز ام تر اشیو ں کے ذ ر یعے اپنی سیا ست چمکا ئے ہو ئے ہیں ان کو عوام کی کو ئی پروانہیں ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر سما جی ر ہنما سیٹھ اللہ بچا یا چنا نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مز ید کہا کہ جب تک قصو ر وار حکمر انو ں کو پھا نیو ں پر نہیں لٹکا یا جا ئے گا بے قصو ر عوام مر تی ر ہیں گی

کر پشن اور نا انصا فی کا خا تمہ کر کے دم لیں گے شہر یو ں کے مسا ئل متعلقہ بر انچیں مز ید تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر یں فا روق احمد بٹ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) فر ض شنا س ڈسٹر کٹ ایکسا ئز آفیسر فا روق احمد بٹ نے کہا کہ کر پشن اور نا انصا فی کا خا تمہ کر کے دم لیں گے شہر یو ں کے مسا ئل متعلقہ بر انچیں مز ید تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر یں پر ا پر ٹی ٹیکس اور ٹیکسو ں کی مد میں ر یکا رڈ صو لیا ں عمل میں لا ئی جا ئیں غفلت اور کو تا ہی ہر گز بر دا شت نہیں کرو ں گا ان خیا لا ت کا اظہا ر فا روق احمد بٹ سٹر کٹ ایکسا ئز آفیسرنے ایکسا ئز انسپکٹر راؤ عطا ا للہ ،ایکسا ئز انسپکٹر ارشد خا ن عباسی ،را نا ما جد حسین ،احسن بلا ل بھٹہ ،خوا جہ بخش و دیگر ما تحت آفیسرا ن اور سٹا ف کے سا تھ میٹنگ سے خطا ب اور صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے شہر یو ں پرُ روز دیا کہ وہ ٹیکسوں کی ادائیگیا ں مقر ر وقت میں کر یں اور ملکی تر قی اور خو شحا لی میں حصہ لیں ٹیکس کی ادا ئیگی قومی فر یضہ ہے ایکسائز آفسرا ن اور عملہ شہر یو ں کے سا تھ خو ش اخلا قی اورشفقت سے پیش آئیں

Sunday, 28 June 2015

حاجی پور کے ایس ایچ او عبدالغفار خان برمانی کوڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر روجہان میں تعینات کر دیا گیا ہے

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)حاجی پور کے ایس ایچ او عبدالغفار خان برمانی کوڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر روجہان میں تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ڈی ایس پی پرموٹ ہونے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر منصور خان سنجرانی،جنرل سیکریٹری قمر سراج قریشی، حسنین عباس سونترہ،عبدالصبور رحمانی،عمران ظفر،ریاض آصف،خواجہ اشفاق احمد،ملک عاشق فریدی،میر خلیل خان سنجرانی و دیگر مکاتب فکر کے کئی لوگوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے توع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے ملک و قوم کی بہتر خدمت کریں گئے

شہری کی درخواست پرراجن پور کے بدنام میٹر ریڈر کلرک عبدالسمیع کے خلاف فوری تحقیقات کرنے کے احکامات جاری

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) منسٹری واٹر اینڈ پاور نے شہری کی درخواست پرراجن پور کے بدنام میٹر ریڈر کلرک عبدالسمیع کے خلاف فوری تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں بیسوں لوگوں کی شکایات موصول ہونے پر میٹر ریڈر کلرک کو راجن پور سے جام پور تبدیل کر دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق راجن پور میں ہر ماہ لاکھوں یونٹ چوری ہو رہے ہیں امسال ماہ مئی میں دو لاکھ یونٹ چوری کیے گئے بجلی چوری میں میپکو اہلکاروں ملوث ہیں ایسی ہی ایک شکایت ایک شہری کی طرف سے منسٹری و ا ٹر اینڈ پا ور کمپلینٹ سیل اسلا م آبا د کو موصول ہوئی جس پر منسٹری واٹراینڈ پاور نے ایس ای میپکو ڈیرہ غازی خان کو کلرک مذکور کے خلاف فوری طور پر انکوائری کرنے اور فوری انکوئری رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔علاوہ ازیں میپکو افسران نے ان شکایات پر میٹر ریڈر کلرک کا تبادلہ فوری طور پر راجن پور سے جام پور کر دیا ہے تاہم میٹر ریڈر کلرک نے تبادلے کے احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے شکایات کنندگان نے ایس ای میپکو ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تبادلہ کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرایا جائے

خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی طرف سے دربارحضرت خواجہ غلام فریدؒ پر افطار ڈنر کااہتمام

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی طرف سے دربارحضرت خواجہ غلام فریدؒ پرعظیم الشان افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں مشائخ عظام ،علمائے کرام،معروف سیاستدان،سماجی شخصیات،عمائدین علاقہ، ضلعی افسران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد زائرین نے شرکت کی ۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ علی معین کوریجہ نے کہاکہ خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی خوش قسمتی ہے کہ ہم سارا سال مختلف فلاحی اور مذہبی تقریبات کو منعقد کر رہے ہیں۔جس میں خواجہ فری آئی کیمپ،رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری اور افطار کے علاوہ اجتماعی اعتکاف کا وسیع پیمانے پرانتظام کیا جاتاہے جس میں نہ صرف لنگر کی فراوانی ہوتی ہے بلکہ علمائے کرام معتکفین کی تربیت بھی کرتے ہیں کیونکہ رمضان شریف ہمیں امن بھائی چارہ اور غریب مساکین لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کر نے اور ان کی خدمت کرنے کا درس دیتاہے۔اسی طرح چولستان میں اگر خواجہ فریدؒ روہی امن میلہ ایک بہت بڑی ثقافتی تقریب ہر سال منعقد ہوتی ہے تو فورٹ منرو میں عید میلاد النبی ﷺ کا پروگرام ۔تاریخی اہمیت کا حامل انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب صاحبان اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے ۔جو خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کیلئے باعث اعزاز ہے۔آج کا پاکستان جس مذہبی منافر ت کی لپیٹ میں آچکاہے اس میں پاک فوج کی کوششوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک فو ج نے جس طرح دہشت گردی کے آگے بند باندھ دیاہے ۔اس کی جتنا بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔اب وقت آگیاہے کہ مستقل بنیادوں پر حکمران پاک فوج کی ان لازوال قربانیوں کا ادراک رکھتے ہوئے لبرل ازم کے فروغ کیلئے درباروں کی طرف رخ کرے اور صوفیاء کرام کی ان تعلیمات کو عام کرے جس میں مذہبی رواداری احترام انسانیت اور بھائی چارے کا درس موجود ہے۔اگر ایساکرلیا گیا تو ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان ایک بارپھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔تقریب سے خواجہ شریف محمدعامر خواجہ غلام فریدؒ اور خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے بھی خطا ب کیا۔تقریب میں شرکت کرنے والے سردار عظمت خان دریشک ،،سیف اللہ خان EDOہیلتھ، محمد اصغر جلبانی ، امجد ہاشمی MS ، ڈاکٹر عبدالرزاق لاڑک، حمزہ کمال فرید، باسط خان مزاری، ملک صفدر ایڈووکیٹ،راؤ سرفراز،سردار طارق خان گوپانگ،،خلیفہ بشیر احمد،خلیفہ نورالحسن،سردار فرحت خان بزدار،سردار آفتاب خان کورائی،نورشاہ،سبطین شاہ،عبید درانی،محمد ساجدپنوار،محمد ارشاد پنوار،راؤ ذوالفقار علی عنبر، راؤ فرمان علی، میاں فہیم احمد،میاں زبیر احمد،جمیل لغاری،غلام فریدنازکی،چوہدری یٰسین، ماسٹر نعیم، عبدالغفار لاڑک ، فرید بخش گنوکھانی ،حکیم محمد اختر،جام فرحت،ارسلان خان کورائی،میاں عاشق فرید،کے علاوہ کثیرتعدادمیں معززین شہر فریدؒ فریدی دستر خوان پر شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد بلال نازکی نے ادا کیے۔

رمضان المبارک میں غریب مساکین لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہےخواجہ علی معین کوریجہ

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )رمضان المبارک میں غریب مساکین لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور خصوصاً رمضان المبارک میں دربارفریدؒ پر ملک بھر سے آنے والے ہزاروں زائرین کو سحری اور افطاری پیش کر رہی ہے۔اور اس میں مخیر حضرات کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار خواجہ علی معین کوریجہ نے ضلع راجن پور کی معروف سماجی سیاسی شخصیت سردار عظمت خان دریشک سے گفتگو کے دوران کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام دکھی انسانیت کی خدمت کا عظیم درس دیتاہے۔اور ماہ رمضان مقدس ترین مہینہ ہے اور خوشیوں برکتوں اور رحمتوں کامہینہ ہے ۔اس ماہ مبارک میں غریب غرباء مساکین لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے اور دل کھول کر مدد کرنی چاہیے ۔خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن سجادہ نشین دربارفریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی زیر سرپرستی دربارفریدؒ پر روزانہ سحری و افطاری کے بہترین انتظامات کیے ہوئے ہے۔اس موقع پر سردار عظمت خان دریشک نے کہاکہ خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی فلاحی مذہبی اور روحانی خدمات کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے انشاء اللہ ہم اس نیک عمل اور دکھی انسانت کی خدمت کیلئے خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کے ہمیشہ ساتھ ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے خواجہ علی معین کوریجہ و دیگر کے ساتھ دربارحضرت خواجہ غلام فریدؒ پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ان کی دستاربندی بھی کرائی

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers