Feature Top (Full Width)

Thursday, 24 August 2017

تفتیش میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں چوہدری زاہد مجید

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )تحقیق اور تفتیش میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انصاف بلا تمیز ہر پاکستانی کا حق ہے تھانوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر راجن پور چوہدری زاہد مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ راجن پور پولیس کے نوجوانوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں جس کے بدلے کریمنل کی کمین گاہیں ختم ہو چکی ہیں اب یہاں ڈاکوؤں کے منظم گروہ نہیں ہیں مٹھی بھر ڈاکو باقی رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ان کو کیفر کردار کو پہنچا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر بہت تبدیل ہو چکا ہے اس میں مزید بہتری لا رہے ہیں تھانوں میں کرپشن ناقابل برداشت ہے ایسا کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا تھانوں کے معاملات روزانہ کی بنیاد پر دیکھے جا رہے ہیں اور خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے جبکہ تفتیش کا معیار بلند کیا جا رہا ہے جس کے بہتر نتائج مل رہے ہیں تھانوں میں زیادتی کا کے شکار ڈی ایس پی آفس سے رابطہ کریں انہیں شنوائی ملے گی۔اس موقع پر ملک عاشق فرید راجپوت بھی موجود تھے۔

Thursday, 3 August 2017

جمہو ریت کی سر بلند ی اور ملکی استحکا م کیلئے پیپلز پا رٹی کی جد و جہد اور قر با نیوں کو فر اموش نہیں کیا جا سکتا سر ور عبا س ایڈووکیٹ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جمہو ریت کی سر بلند ی اور ملکی استحکا م کیلئے پیپلز پا رٹی کی جد و جہد اور قر با نیوں کو فر اموش نہیں کیا جا سکتا ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈپٹی سیکر ٹر ی جنر ل پی پی پی جنو بی پنجا ب سر ور عبا س ایڈووکیٹ نے پیپلز سیکر ٹر یٹ میں کا ر کنا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ عمرا ن خا ن سیاست کی ابجد سے بھی واقف نہیں زردار ی کی با ر ی سے پہلے و ہ اپنی با ر ی کی فکر کر یں عمرا ن کی منفی سیا ست نے تحر یک انصا ف کی مقبو لیت ختم کر دی ہے آئند ہ الیکشن میں پیپلز پا رٹی بھر پور اکثر یت سے واضح کا میا بی حا صل کر کے حکو مت قا ئم کر یگی انہو ں نے کہا کہ ملک مز ید کسی سیا سی بحرا ن کا متحمل نہیں ہو سکتا چیئر مین بلا ؤ ل بھٹو اپنی شہید وا لد ہ محتر مہ بے نظیر بھٹو کے نقش قد م پر چل کر جمہو ریت کے استحکا م کے لئے جد و جہد کر ر ہے ہیں اس موقع پر امجد عبا سی ،ملک یسٰین ،ایم نا صر ،حسنین عبا س سو نتر ہ اور دیگر افرا د بھی مو جو د تھے

کر پٹ اور رشو ت خو د افسرا ن و اہلکا ر اپنا قبلہ در ست کر لیں ظفر عبا س خا ن چا نڈیہ

ر اجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کر پٹ اور رشو ت خو د افسرا ن و اہلکا ر اپنا قبلہ در ست کر لیں و گر نہ شد ید کا روائی کے لئے تیا ر ہو جا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سر کل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن را جن پور ظفر عبا س خا ن چا نڈیہ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کر پشن کا نا سور ملک وقو م کو دیمک کی طر ح چا ٹ ر ہا ہے ایسے میں عوا م کو چا ہیے کہ کر پشن کو جڑسے اکھا ڑنے کے لئے محکمہ اینٹی کر پشن کا سا تھ د یں انہو ں نے کہا کہ عوا م کے تعا ؤن کے بغیر قا نو ن اکیلا کچھ نہیں کرسکتا انہو ں نے کہا کہ کر پٹ افیسرا ن کے لئے محکمہ اینٹی کر پشن کا شکنجہ تیا ر ہے انہو ں نے کہاکہ مجر م چا ہیے کتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو قا نو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا اس موقع پر منیر نا صر ،محر ر شہز اد الر حمن غور ی اور د یگر افرادبھی مو جو د تھے

گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل کو ٹلہ نصیر کے دہم کا زرلٹ انتہا ئی شا ندار اور سو فیصد

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل کو ٹلہ نصیر کے دہم کا زرلٹ انتہا ئی شا ندار اور سو فیصد ر ہا طا لب علم علی عثما ن 1024 نمبر و ں کے سا تھ نما یا ں ر ہے کو ٹلہ نصیر کے عوا می ،سما جی حلقو ں ملک غلا م ر ضا کھیا را ،منیر نا صر ،شیر علی سو نتر ہ ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،عبد اللہ لغا ر ی ،مختیا ر احمد بھٹی ،ملک رسو ل بخش ،ملک نجف عبا س اور د یگر نے انچا ر ج کلا س د ہم را جہ غلا م عبا س ایس ایس ٹی کی کا و شو ں کوسرا ہتے ہو ئے شا ندار نتا ئج پر مبا ر کبا د پیش کیا ہے

Wednesday, 2 August 2017

ڈاکوؤں کو مخصوص علاقے تک محدود کیا جا چکا ہے محمد عتیق طاہر

را جن پو ر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)کچہ میں ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے حکومتی سطع پر کئی آپشن موجود ہیں ڈاکوؤں کو مخصوص علاقے تک محدود کیا جا چکا ہے گھیرا اتنا تنگ کیا جا چکا ہے کہ وہ وارداتیں کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ہیں ایف آئی کا اندراج ایس ایچ او کا اختیار ہے تاہم اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بے گناہ افراد کو ملوث نہ ہوں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور محمد عتیق طاہر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کچہ میں عوام کی جان مال کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ڈاکواب شہروں اور شاہراؤں میں کاروائیاں نہیں کر سکیں گئے نئی حکمت عملی کے بعد ان کا قلع قمع کریں گئے کہ وہ دوبارہ اپنی کمین گاہوں کو آباد نہیں کر سکیں گئے کچہ میں رینجر کے تقرر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی متعدد تجاویز حکومت کے زیر غور رہتی ہیں کچے سے فراغت کے بعد کھلی کچہریوں کی طرز پر عوام سے رابطہ مہم شروع کرونگا کرپشن ناقابل برداشت ہے ضلع بھر کے تھانوں میں اپنا رابطہ نمبر آویزاں کیا ہے جسے رپلائی کیا جاتا ہے لوگوں میں معلومات کی کمی تاخیر کا سبب بنتی ہے چٹی دلالوں یا مسائل کا سبب بننے والے لوگوں کے بارے آگاہ کریں ان کا سد باب کریں گئے

اکاوئنٹ آفس میں رشوت کی شرح دیگر تمام محکموں سے زیادہ ہے محمد فیصل ،اسد اللہ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)اکاوئنٹ آفس میں رشوت کی شرح دیگر تمام محکموں سے زیادہ ہے دس فیصد سے کم جائز کام بھی نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار سماجی کارکنوں محمد فیصل ،اسد اللہ،رب نواز ،محمد اشرف و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس آفس میں رشوت لینے والے افسران کو بھی رشوت دینا پڑتی ہے اس وقت ملک میں کرپشن کے خلاف اقدامات ہو رہے ہیں اداروں میں سب سے پہلے اکاوئنٹ آفس کے معاملات کو چیک کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ سب سے زیادہ یہ محکمہ کرپشن کو فروغ دے رہا ہے انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور کرپشن کے گاڈ فادر اس محکمے کو راہ راست پر لانے کیلئے فوری اقدامات کریں انہوں نے متعلقہ افسران کے نوٹس میں دیتے ہوئے کہا کہ افتخار شاہ نامی اہلکار گذشتہ بیس سالوں سے تعینات ہے اور کروڑوں کی پڑاپرٹی کا مالک ہے محکمہ تعلیم کی استاد اور استانیوں کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجودرشوت دینا پڑی۔

میونسپل کمیٹی راجن پور کی مصالحتی کمیٹی کو غیر سیاسی بنایا جائے

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی راجن پور کی مصالحتی کمیٹی کو غیر سیاسی بنایا جائے مصالحتی کمیٹی کے ذریعے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں حسنین عباس سونترہ، بشیر احمد،عبدالرزاق،محمد علی و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کا مقصد مقامی سطح پر مسائل کو حل کرنا ہے مگر بعض ناعاقبت اندیش اس سے نفرتوں کو فروغ دیکر بھائی چارے کو نقصان پہچا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اس کا نوٹس لیکر اصلاح احوال کا حکم دیں۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers