راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)صحت وصفائی کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم
مختلف بیماریوں سے نجات پاسکتے ہیں صحت وصفائی کے اس پیغام کو عام کرنا
وقتِ حاضر کی ضرورت ہے ہمارا مذہب بھی ہمیں صفائی کی تلقین کرتا ہے تربیت
حاصل کرنے والے افراد اپنے اپنے گاؤں میں جاکر صحت وصفائی کے اس پیغام
کوعام کریں یہ بات پراجیکٹ منیجر پارٹنر ایڈ اشتیاق احمد نے مقامی ہوٹل میں
زیرتربیت سی آر پیزکے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُن کا مزید
کہنا تھا کہ پارٹنر ایڈ تحصیل راجن پوراور روجہان کی6 یونین کونسلوں فتح
پور،کوٹلہ نصیر،مرغائی ،عمرکوٹ ،روجہان شرقی اور میراں پور میں صحت وصفائی
بارے شعور وآگاہی فراہم کرنے کے مشن کو عام کررہی ہے ٹیم لیڈر محمد طارق
اعوان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ریسورس پرسنز کو تربیت فراہم کرنے کا مقصد
کمیونٹی میں اس پیغام کو عام کرنا ہے اِس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے سی
آرپیز میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔
0 comments:
Post a Comment