راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خواجہ
عامر فرید کوریجہ نے جہلم میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کی شدید
الفاظ میں مذمت کی ہے اُنہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ایک پیغام
کے ذریعہ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف
دھکیل رہی ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایسی
سرگرمیوں سے بازرہے ۔
0 comments:
Post a Comment