راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،نواحی عمرکوٹ میں لائن سپرنٹنڈ نٹ کی
قیادت میں واپڈا ٹیم کا چھاپہ ،2 بجلی چور پکڑے گئے ،میپکو میٹرئل قبضہ میں
لے کر مقد مہ کے لئے درخواست تھانہ عمرکوٹ کواَرسال تفصیل کے مطابق لائن
سپر نٹنڈنٹ واپڈا محمد صدیق نے لائن مینوں خلیل احمد اور خادم حسین کے
ہمراہ مخبری پر عمرکوٹ شہر کے دومکانوں پر چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ لی
مذکور شہری نذیر آرائیں اور صدیق آرائیں کئی سالوں سے کنڈی لگا کر گھریلو
مصنوعات ریفریجریٹر ،ائیر کنڈیشنر اور دیگر اشیاء ڈائریکٹ چلارہے تھے جس پر
واپڈا ٹیم نے میپکو کمپنی کا میٹرئیل قبضہ میں لے لیا اور دَرخواست تھانہ
عمرکوٹ پولیس کو اَرسال کردی پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ۔
0 comments:
Post a Comment