Feature Top (Full Width)

Wednesday, 5 November 2014

ی سی سی ایچ آئی راجن پور میں’’ بچوں کی صحت ‘‘کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد مسٹر یاسر کاظمی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی سی سی ایچ آئی کے تعاون سے راجن پور میں’’ بچوں کی صحت ‘‘کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ فورم کے نام سے تقریب کا اہتمام ’’سٹیپ ‘‘ نے کیا تقریب میں محکمہ صحت کے آفیسران ،ویکسینیٹرز،سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور صحافیوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی سی ایچ آئی کے مسٹر یاسر کاظمی اور ڈاکٹر علینہ اخیار نے کہا کہ ای پی آئی پروگرام کی افادیت سے کمیونٹی کو شعور وآگاہی فراہم کرنا عصرِ حاضر کی ضرورت ہے حفاظتی ٹیکوں کے بروقت لگوانے سے بچوں کو کئی مہلک بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے آج ای پی آئی پروگرام کی شرح 33 فیصد ہے جسے ہم سب مل کر سوفی صد تک پہنچا سکتے ہیں والدین پہلی فرصت میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں اور مختلف مہلک امراض کے ٹیکے لگوا کر اپنے بچوں کو مہلک امراض سے بچانے میں کردار ادا کریں قبل ازیں گروپ سیشن کے دَوران محکمہ صحت کے اہلکاروں نے پولیو اور ای پی آئی مہم میں رکاوٹوں بارے شرکاء کو بریف کیا جبکہ ویکسینیٹرز نے اپنی مشکلات سے بھی آگاہ کیا سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بچوں کی صحت کے حوالے سے تجاویز بھی دیں آخرمیں صدر سماجی تنظیم سٹیپ اعجازاحمد دریشک نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers