راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ’’سٹیپ ‘‘ ضلع بھر میں ای پی آئی پروگرام اور
پولیو فری ضلع بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے مقامی سطح پر
روزانہ وار میٹنگز کے ذریعے والدین کو بچوں کی مہلک بیماریوں اور پولیو کے
قطرے نہ پینے کے سبب عمر بھر کی معذوری کے نتائج سے آگاہی فراہم کی جارہی
ہے اِن خیالات کا اظہار صدر تنظیم ہذا اِعجاز خان دریشک نے راجن پور میں
صحافیوں سے ایک ملاقات کے دَوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ صحت وصفائی کو
فروغ دے کر نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بیماریوں سے محفوظ بناسکتے ہیں
صاف ماحول کی فراہمی میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا یہ ہمارا قومی فرض
ہے کہ ہم محکمہ صحت کی جانب سے آنے والی ٹیموں کی بات غور سے سُنیں اور
اپنے بچوں کو پہلی فرصت میں خطرناک بیماریوں سے بچاؤکے ٹیکے قریبی مراکز
صحت سے لگوائیں اور اپنے بچوں کو اِن مہلک بیماریوں سے محفوظ بنائیں ۔
0 comments:
Post a Comment