راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نواحی قصبہ مرغائی میں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت
کرنے والے افراد پر کالعدم تنظیم کے افراد کی فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں
ہوا ،ڈی پی او راجن پور موقع پر پہنچ گئے ۔ مٹھن کوٹ پولیس نے مقدمہ درج
کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ڈی پی او کی یقین دہانی پر جلوس کے شرکاء
نے اجتجاج ختم کر دیا۔ مرغائی کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا ۔تفصیل کے
مطابق مٹھن کوٹ کے نواحی قصبہ مرغائی میں غلام شبیر سولگی کے مکان سے امام
بارگاہ تک جلوس نکالا گیا جلوس میں شرکت کیلئے کوٹلہ حسن شاہ سے شرکت کیلئے
بیسوں عزادار ایک ڈالے میں آ رہے تھے کے راستے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے
رہنماء ملک اسحاق کے گن مین سمیت 10دس افراد چھپے بیٹھے تھے جنہوں نے ڈالے
پر فائرنگ کر دی تاہم نشانہ خطا گیا اور عزادار محفوظ رہے جس کی اطلاع
ملتے ہی ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر
پہنچ گئیاس دوران جلوس کے شرکاء نے اجتجاج شروع کر دیا ضلعی امن کمیٹی کے
ممبر اور امام بارگوہ جعفریہ کے مہتمم سید نور حسن شاہ کی قیادت میں
مولانااحسن رضا ،مولانا شفیع رضا،محمد امجد ،ظہیر عباس،شہزاد رضا،عابد حسین
نے یونین کونسل مرغائی میں ڈی پی او راجن پور سے ملاقات کی ۔ڈ ی پی او نے
وفد کو ہر ممکن کاروائی کا یقین دلایا جس پر جلوس کے شرکاء نے اجتجاج ختم
کر دیا مزید براں مٹھن کوٹ پولیس نے ملک ریاض بھٹی،محمد امین،ماسٹر احمد
نامزد ملزمان سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر
دیا ہے قصبہ مرغائی کو انٹیلی جنس ایجنسیاں حساس قرار دے چکی ہیں تازہ
واقع کے بعد پولیس نے سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے تاہم حالات کشیدہ
بتائے جاتے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر چوہدری اعجاز رندھاوا،ایس ایچ او
فیاض احمد بٹوانی،ایس ایچ او عمر کوٹ ثناء اللہ مستوئی ا ور سابق ناظم
مرغائی سید منور حسین بخاری بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment