Feature Top (Full Width)

Wednesday, 5 November 2014

لوگوں کے فلاح و بہبود اور معاشرے کا بہترین شہری بنانے کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر اپنا کردار ادا کرےناصر الدین مزاری

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب حافظ محمد اکرم نے کہا ہے کہ تمام انسانوں سے پیار کرنا عشق حقیقی ہے بچوں کی بنیادی ضروریات اور ان کے حقوق کے سلسلے میں حکومت پنجاب پالیسی بنارہی ہے لوگوں کے فلاح و بہبود اور معاشرے کا بہترین شہری بنانے کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع راجن پور کے دورہ کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پنجاب ارشاد وحید ،ای ڈی او سی ڈی راجن پور اصغر جلبانی،ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری و میاں جہانگیر ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز، سپرنٹینڈنٹ دار الامان صباء زہرا ،منیجر صنعت زار نادیہ نواز ، ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر تہمینہ دلشاد ، ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر جام پور اور ضلع راجن پور کی مقامی سماجی تنظیموں کے سربراہان اور نیشنل سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں چھوٹے بچوں کی سب سے پہلے مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ این جی اوز محکمہ کا اثاثہ ہیں۔ سب بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور پنجاب کا آخری ضلع ہے یہاں پر ہر سال سیلاب آتا ہے ۔محکمہ سوشل ویلفیئر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کی فلاح و بہبود اور متاثرین کی امداد کے لئے اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر شازیہ نواز ،صباء زہرا ، تہمینہ دلشاداور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ضلع راجن پور کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر نے تحصیل روجھا ن مین دفترو عملہ قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل اور دیگر افسران کے ہمراہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفاتر، صنعت زاراور دارالامان کا بھی معائنہ کیا اور اچھی کارکردگی پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کو شاباش دی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers