Feature Top (Full Width)

Wednesday, 5 November 2014

فری لیگل ایڈ ڈیسک کے قیام سے راجن پور کے دیہی علاقوں کے مکین اپنے حقوق کے لئے مفت قانونی معاونت حاصل فاروق ملک


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ دیہی سطح پرشہریوں کو ملکی قوانین سے آگاہی کے لئے اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے فری لیگل ایڈ ڈیسک کے قیام سے راجن پور کے دیہی علاقوں کے مکین اپنے حقوق کے لئے مفت قانونی معاونت حاصل کرکے اپنے حقوق باآسانی حاصل کرسکتے ہیں اِن خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی فاروق ملک نے دیہی علاقوں کوٹلہ عیسن ،شکار پور،جہان پور،فتح پور کے وفود سے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ خواتین ہو یابچے سبھی پاکستانی شہری ہونے کے حقوق حاصل کرنے کے لئے سی سی ایچ ڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ایچ ڈی جلد ہی موبائل لیگل ایڈ کلینکس متعارف کرارہی ہے جس کے تحت اب دیہی علاقوں میں رہائش پذیر مردو خواتین کو اُن کے گھر کی دہلیز پر مفت قانونی معاونت دی جائیگی جس سے ان علاقہ مکینوں کے روزگار سمیت دیگر معاملات بھی متاثر نہیں ہوں گے اس موقع پر میمونہ حبیب ایڈووکیٹ ،عمیر عثمان بھٹی ایڈووکیٹ ،مستنصر یوسفی ودیگر موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers