Feature Top (Full Width)

Wednesday, 5 November 2014

راجن پور ،انٹی کرپشن ٹیم نے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب چائے کے ہوٹل پر چھاپہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،انٹی کرپشن ٹیم کا سول جج رانا عدنان قمر صاحب کی قیادت میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب چائے کے ہوٹل پر چھاپہ ،رشوت لیتے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول فاضل پور کا ٹیچر طارق جاوید رنگے ہاتھوں گرفتار،سٹی تھانے کی حوالات میں بند ،نائب قاصد بھرتی کروانے کیلئے مذکورہ ٹیچر نے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے ہیں مدعی شہباز بلال کی تھانہ انٹی کرپشن راجن پور کو درخواست میں موقف ملزم کے خلاف مقدمہ بھی دَرج تفصیل کے مطابق راجن پور کے شہری شہباز بلال نے درخواست میں موء قف اختیار کیا کہ گورنمنٹ ایلمنیٹری سکول فاضل پور کے ٹیچر طارق جاوید نے نائب قاصد بھرتی کروانے کے لئے قبل ازیں ڈیڑ ھ لاکھ روپے وصول کررکھے ہیں اب مزید پانچ ہزار روپے رقم کا مطالبہ کررہا ہے جس پر سول جج رانا عدنان قمر صاحب کی قیادت میں سرکل آفیسرانٹی کرپشن عبدالمجید مستوئی نے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب چائے کے ہوٹل پر بیٹھے سکول ٹیچر کو قابو کرلیا اور اُس کی جیب سے نشان زَدہ نوٹ مبلغ 5 ہزار روپے برآمد کرلئے سرکل آفیسر نے ملزم کے خلاف مقدمہ دَرج کرکے اُسے تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کردیا ملزم سے دیگر رقم کی برآمدگی کیلئے اُسے سپیشل جج انٹی کرپشن ڈی جی خان کے رُوبرو پیش کرکے اِس کا جِسمانی ریمانڈ لیا جائیگا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers