راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے ضلع بھر میں
سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہئے
کہ حساس ایام میں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کو یقینی
بنائیں ۔یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور، فاضل پوراور تحصیل
جام پور میں جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈی پی او
راجن پور زاہد محمود گوندل ، کمانڈنٹ بی ایم پی صفی اللہ گوندل، مولانا علی
محمد صدیقی، مولانا قاری محمود الحسن،اے سی راجن پور چوہدری مختار
احمد،تحصیل دار اعظم خان گوپانگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ
تھے۔ڈی پی اوزاہد محمود گوندل نے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں اور
مجالس میں آنے والوں کی جامع تلاشی لی جائے گی جبکہ حساس مقامات پر اضافی
نفری تعینات کر دی گئی ہے
0 comments:
Post a Comment