راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،پٹرول کی نئی قیمتوں کے اِطلاق کو یقینی
بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار کا پٹرول پمپوں کا اچانک
دَورہ ،پرانی قیمتوں پر پٹرول فروخت کرنے پر انڈس ہائی وے پر واقع وزیرستان
پٹرول پمپ مالک کو 20 ہزار روپے نقد جُرمانے کی سزا سنادی نئی قیمت پر
پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی ہدایت تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چوہدری
محمد مختار نے حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر راجن پور کے پٹرول پمپوں کا
دَورہ کیاجہاں اُنہوں نے صارفین سے قیمتوں بارے استفسار کیا تاہم اِنڈ س
ہائی وے کوٹلہ عیسن کے قریب واقع وزیرستان پٹرول پمپ کے مالک حاجی اَنار گل
کو پرانی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر بیس ہزار روپے کا جرمانہ
عائد کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ اس قسم کی پریکٹس پائی گئی تو پٹرول پمپ
سیل کردیا جائیگا ۔
0 comments:
Post a Comment