راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تعلیم ترقی کا بہترین ذریعہ ہے، دانش سکول میں
طلباء کو ااعلیٰ معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ
طلباء کو رہائش، خوراک اور کپٹروں سمیت ضروریات زندگی کا دیگر سامان بھی
بلامعاوضہ دیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار لفٹنینٹ کرنل (ر) حسن خاور
محمود پرنسپل دانش سکول نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ
علاقے کے مستحق طلبا کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ نئے تعلیمی سیشن میں
داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے، ضلع کے عوام ادارے پر جس اعتماد کا اظہار کر رہے
ہیں وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔سکول میں دس سے بارہ سال کی عمر کے طلبا
داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں داخلہ فارم سکول کے علاوہ ڈی سی او آفس
راجن پوراور ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہر طرح
سے مکمل فارم اب20 دسمبر تک وصول کئے جائیں۔دانش سکول میں داخلے کی ترجیحات
میں سب سے پہلے یتیم اور بے سہارا بچے ہیں، ان کے بعد وہ بچے جن کے والدین
ان پڑھ ہوں اور ان کی کوئی غیرمنقولہ جائیداد نہ ہو، والدین میں سے کوئی
معذور ہو۔ والدین کم ہنر یافتہ یا دیہی کارکن ہوں، بچہ اگر شہری علاقے کا
ہو تو کچے گھر میں رہتا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور طلبا کی سہولت
کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں امیدواروں کا ٹسٹ لیا جائے
گا۔ راجن پور میں 04جنوری کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1جبکہ جام پور میں
11جنوری کو گورنمنٹ ہائی سکول جام پور میں داخلہ ٹسٹ ہوگا، آخری ٹسٹ 18
جنوری کو دانش سکول فاضل پور اور تحصیل روجھان میں بمقام گورنمنٹ ہائی سکول
روجھان، لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول میں پہلی ترجیح یتیم اور
غریب طلبا کو حاصل ہے۔اس کے بعد کم آمدنی والے، ان پڑھ افراد کے بچوں کو
ترجیح دی جاتی ہے۔دانش سکول ڈی سی او ضلع راجن پور کی سر پر ستی میں تعلیم
کے ذریعے غربت کے خاتمے کا ہدفحاصل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کررہا ہے۔
معاشرے کے پسماندہ طبقات کے بچے تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں حصہ
لیں۔داخلے کے سلسلے میں مزید معلومات کے حصول کے لئے ٹیلیفون0604-302128, 0604-302119پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
0 comments:
Post a Comment