راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور سٹی میں 8سالہ لڑکی کی 20سالہ لڑکے سے
شادی ۔ سماجی تنظیم کی نشاندہی پر پولیس کا چھاپہ ۔دولہا سمیت 5افراد
گرفتار ۔تفصیلا ت کے مطا بق راجن پور تھانہ سٹی کی حدود میں اعجاز نامی
20سالہ نوجوان کی وٹ سٹے کے تحت 8سالہ شبانہ سے شادی کی جارہی تھی ،مقامی
نکاح خاں نے دونوں کا نکاح کرا دیا تاہم رخصتی کی تقریب کی جارہی تھی۔
مقامی سماجی تنظیم سیٹیز ن اپروچ کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا جس پر دولہا
،ودلہے کا باپ ،دلہن کی ماں اور ماموں سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا
گیا ہے ۔تاہم نکاح خواں تاحال پولیس کی گرفت سے دور ہے ،اس موقع پر لڑکی کی
ماں کا کہنا تھا کہ وٹہ سٹہ کے تحت اس کی بیٹی کا زبر دستی نکاح کروایا جا
رہا تھا ،پولیس نے دونوں فریق کو گرفتار کر تے ہو ئے ابتدائی کاروائی کا
آغاز کر دیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment