Feature Top (Full Width)

Tuesday, 16 December 2014

وہ اخبارات کے ذریعے لوگوں کے مسائل عالیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں سردارعاطف حسین مزاری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )خدمت خلق کا جذبہ اور مقاصد عظیم ہوں تو راستے میں روکاوٹیں نہیں آتیں۔ مثبت صحافت ہی خدمت خلق ہے اور علاقے کے مسائل اجاگر کر کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں ۔ ضلع راجن پور کے لوگ دردل اور مثبت سوچ رکھنے والے ہیں ۔ صحافت کی تاریخ میں آغا شورش کشمیری محمد علی جوہر ،عبدالکلام آزاد ،سرسید احمد خان ، ان کا نام صحافت میں قابل تحسین ہے ۔ جس کام میں احساس اوردرد نہ ہووہ کام کسی کام کانہیں ۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پریس کلب راجن پور کی طرف سے صحافیوں میں لیپ ٹاپ کی تقریب تقسیم کے موقع پر کہیں۔ اس موقع پر مقامی ایم این اے ،ایم پی اے ، وکلاء ، علماء ،صحافیوں ، ضلعی آفسران اور معزین نے شرکت کی ۔یہ اس موقع پر سردار جعفر خان لغاری ،سردارعاطف حسین مزاری ،صدرپریس کلب امجد فاروق ،سردار طارق خان دریشک ،خواجہ کلیم الدین کوریجہ ،عامرکوریجہ ،صدر پریس کلب ڈیرہ غازیخان مظہر لشاری ،ڈاکٹرشکیل پتافی ،امان اللہ قریشی ، ندیم قریشی ،عاشق بخاری اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مقصد ایک ہے صحافیوں کی مثبت سوچ سے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے صحافی کے پاس ایک قلم کی طاقت ہوتی ہے جو سچ لکھ کر جہاد کرتاہے۔ راجن پور کی تاریخ میں امجد فاروق کی قیادت میں پریس کلب راجن پور میں ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اورانہوں نے اپنے صحافیوں کو اپنے ساتھ رکھ کر اچھا وقت گزارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی نظر ہوتا ہوتا ہے ۔ وہ اخبارات کے ذریعے لوگوں کے مسائل عالیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ضلع کی ترقی میں ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ کا ایک عظیم کارنامہ ہے ۔اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آخر میں صدر پریس کلب نے معززین میں شیلڈ یں تقسیم کیں اور پریس کلب کے ممبران کو ڈی سی اوغازی امان اللہ نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers