را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)آٹھ آٹھ گھنٹے کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔جن کے گھر پانی میں ڈوب گئے وہ پینے کے
پانی کی بوند بوند کو ترس گئے وزیر اعظم اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں
اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں تفصیل کے مطابق سیلاب کی آمد کے ساتھ
بجلی کی ریکارڈ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس میں آٹھ آٹھ گھنٹے تک
بجلی کی آمد کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی
کیلئے کئی کئی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں خیمہ بستیوں میں مقیم سیلاب متاثرہ بچوں
کا شدید گرمی اور حبس میں بڑا حال ہوتا ہے مساجد میں پانی نہ ہونے سے وضو
کرنے کیلئے مشکل در پیش آتی ہے ۔انجمن تاجران کے مرکزی صدر خواجہ محمد
سلیم،جام فیض اللہ،رانا مختار احمد و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان سے انسانیت
کے نام پر اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لیں شدید حبس اور گرمی میں لوگوں کی
حالت زار قابل رحم ہے اس بارے میپکو اہلکاروں کا موقف ہے کہ ٹرانسفارمر
جلنے اور لائن میں فالٹ کی وجہ سے بجلی بند ہو رہی ہے لوڈ شیدنگ ک دورانیہ
میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment