Feature Top (Full Width)

Saturday, 25 July 2015

راجن پور میں سیلابی صورتحال سے نمٹے کیلئے پنجاب حکومت نے فوری طور پر بیس کروڑ کی گرانٹ ریلیز کر دی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور میں سیلابی صورتحال سے نمٹے کیلئے پنجاب حکومت نے فوری طور پر بیس کروڑ کی گرانٹ ریلیز کر دی ہے اس رقم سے کمزور حفاظتی بندوں اور پشتوں کو مضبوط بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے یہ بات مسلم لیگ ن کے ایم این اے و چیئر مین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے نشتر گھاٹ کریک نمبر 1کا دورہ کرتے ہوئے مقامی صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ شریف برادران راجن پور کو اپنا گھر سمجھتے ہیں ہر وقت رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور فوری طور پر کسی قسم کا خطرہ موجود نہیں تاہم سیلا ب کی صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہے میرے حلقہ میں الحمدو اللہ صورتحال کنٹرول میں ہے انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کو مستقل بنیادوں پر سیلاب سے بچانے کیلئے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ۔وزیر اعلی نے اربوں روپے کی گرانٹ اس مقصد کیلئے منظور کر لی ہے جس کا وہ اعلان بھی کر چکے ہیں انہوں نے کہا راجن پور کے عوام کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گئے ۔اب مستقل اس کا حل تلاش کریں گئے انہوں نے نشتر گھاٹ کریک نمبر 1کا دورہ کیا اور حفاظتی بندوں کے علاوہ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ار اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے بھر پور جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس موقع پر ،سردار یوسف خان دریشک،سردار جلیل الرحمن خان دریشک، سردار اکرم خان دریشک،ابراہیم خان مشوری،منیر خان جسکانی،خادم حسین بھٹی،مختیار احمد بھٹی،شعیب سومرو،ملک عاشق فریدی،ریاض آصف،خواجہ ارشاد احمد و دیگر موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers