Feature Top (Full Width)

Sunday, 13 March 2016

ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں دور دراز سے آنے والے سائلین اور شہریوں کے بیٹھنے کے لئے کیفے ٹیریا کا قیام

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں دور دراز سے آنے والے سائلین اور شہریوں کے بیٹھنے کے لئے کیفے ٹیریا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جس کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔یہاں پر وکلاء،آفیسران،اہلکاران،سائلین کو کھانے ،پینے کی معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کیفے ٹیریا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدور انجمن تاجران،ڈسٹرکٹ بار،سیکٹریرز،علاؤ الدین خان مزاری، چوہدری امان اللہ، ملک شاہد،ملک سجاد ببر،ای ڈی اوز،ڈی ای اوز،شیخ محمد سلیم ،مجید قریشی ،نور دین قریشی اور دیگر مقامی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر دیگرمقررین نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر کی ترقی میں پیش پیش ہے۔ہم ان کی کارکردگی کو سہراہتے ہیں۔اس موقع پر انجمن تاجران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اور آخر میں ضلع کی ترقی کے لئے دعا کی گئی اورضلع انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers