Feature Top (Full Width)

Wednesday, 9 March 2016

را جن پور ،نان فارمل سکولز کاغذوں تک محد،دو قو می خزا نہ کو لا کھو ں کانقصا ن

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں نان فارمل سکولز کاغذوں میں قائم ،حکومت کا تعلیم فراہم کر نے کا منصو بہ فلاپ ،نام نہاد سماجی تنظیموں نے محض مکانات پر خالی بورڈ آویزاں کرکھے ہیں وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیرتعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں نان فارمل سکولز کے قیام کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں جبکہ سکولز نام کی کوئی شئے نظر نہیں آتی اوپر سے آنے والی ٹیم کی اطلاع ملنے پر اساتذہ کو اس روز سکولوں میں فرضی بٹھا دیا جاتا ہے ان سکولوں کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ پانچویں جماعت کے امتحانات میں ایک بھی طالب علم ان سکولوں سے اُمیدوار کے طور پر ظاہر نہیں ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرضی طور پر مکانات پر بورڈز آویزاں کر کے سرکاری فنڈز خورد برد کئے جارہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وفاقی وزیرتعلیم سے نوٹس لینے اور ضلع راجن پور میں نان فارمل سکولوں کو فعال کر نے اورنئے سرے سے سکولز قائم کرنے کا مطا لبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers