راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) رکھ کوٹ مٹھن کے جنگل سے لکڑی ،نہری پانی کی
چوری عروج پر پہنچ گئی فاریسٹ گارڈ خلیل احمد ودیگر عملہ ریسٹ ہاؤس ودیگر
آراضی کا نہری پانی بھی فروخت کر نے لگا عرصہ دراز سے تعینات گارڈ خلیل
احمد نے جائیدادیں بنا لیں کئی انکوائریاں ٹھپ ہوگئیں اپنے آفیسران کو رشوت
دے کر معاملہ کوٹھپ کرادیتا ہے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے تفصیلات کے
مطابق رکھ کوٹ مٹھن کے عوامی وشہری حلقوں وزمینداروں نے صحافیوں کو بتلایا
کہ ضلعی فاریسٹ میں تعینات گارڈ ودیگر عملہ نے اَت مچارکھی ہے کئی لاکھ
روپے کے درخت اور سرکنڈے بیچ ڈالے اس طرح جنگل کی مٹی فروخت کی جارہی ہے دن
دیہاڑے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعہ مٹی اُٹھا ئی جارہی ہے اس طرح اس جنگل اور
ریسٹ ہاؤس سمیت دیگر آراضی کا نہری پانی بھی ہزاروں روپوں کے عوض فروخت
کردیا ہے اہل علاقہ نے ڈی سی او ضلع راجن پور سے تحقیقاتی ٹیم مقرر کرنے
اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔۔
0 comments:
Post a Comment