Feature Top (Full Width)

Monday, 26 September 2016

ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وسیع پیمانے پر کرپشن روکنے کیلئے صرف خواتین کو ہی امدادی رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ ملک جاوید مسعود ملانہ

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وسیع پیمانے پر کرپشن روکنے کیلئے صرف خواتین کو ہی امدادی رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں یہ بات ڈویثرنل سپرینڈنٹ ڈاکخانہ جات ملک جاوید مسعود ملانہ نے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بے نظیر سپورٹ پروگرام میں ملنے والی رقوم کی ادائیگی مذکورہ خواتین کے اہلخانہ کو کر دی جاتی تھی کیونکہ علاقائی رسم و رواج کے مطابق خواتین کا گھر سے باہر جا کر رقم وصول کرنے کو بڑا سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے امدادی پروگرام کی رقم متعلقہ خواتین کی بجائے کرپشن کی نظر ہو جاتی تھیں اب حکومت نے سختی کے ساتھ ہدایت جاری کر دی ہیں کہ متعلقہ خواتین کو ہی صرف رقم کی ادائیگی کی جائے ۔حکومتی ہدایت کے پیش نظر تمام ڈاکخانوں اور ان کی برانچوں کو اس سلسلے میں تحریری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اس سلسلے میں مساجد کے ذریعے اعلانات کرائے جائیں گئے اور بینر بھی آویزاں کیے جائیں گئے۔اس موقع پر محمد حسین رانا ،ڈاکٹر منور حسین حجانہ بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers