Feature Top (Full Width)

Monday, 5 October 2015

مٹھن کوٹ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مٹھن کوٹ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن مٹھن کوٹ میں دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی دوسری طرف سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے فریقین پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابی اتحاد عمل میں آگیا ہے مٹھن کوٹ میں بننے و الے نئے اتحادوں سے سرائیکی تحریک کے کارکن مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اور ایم این اے نے میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں دونوں دھڑوں نے اپنی پاور شو کرنے کیلئے بڑے جلسے منعقد کیے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے آفتاب اسٹیڈیم جبکہ ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ پر جلسہ کیا ۔دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ کو چیئر مین کا امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ان سرگرمیوں کے بعد مٹھن کوٹ میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں زور شور سے شروع ہو گئیں ہیں اس وقت تین دھڑے دجود میں آچکے ہیں ۔جہاں نئے اتحاد وجود میں آئے ہیں وہاں پرانے اتحاد بھی ختم ہو رہے ہیں خواجہ فریدؒ کا مدفن مٹھن کوٹ میں خاندان فرید ؒ عقیدت و محبت کا مرکز ہے چند ماہ قبل اس خاندان کے درمیان ایک سیاسی اتحاد معرض وجود میں آیا ابھی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی نہیں ہوا تھا کہ یہ اتحاد اپنے انجام کو پہنچ گیا اور اس کے افراد نے خود کو مقامی وڈیروں سے منسلک کر دیا ۔عوام میں سب سے زیادہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے فریقین کے درمیان قائم ہونے والا اتحاد زیر بحث ہے۔دوسری طرف سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے بھی مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے ساتھ انتخابی اتحاد کر کے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو ناراض کر لیا ہے ۔

جام پور سٹی ترقیاتی پیکج کاموں میں سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے جام پور سٹی ترقیاتی پیکج کی تکمیل پر شہر کی خوبصورتی دوبالا ہو جائے گی۔اس پیکج کے تحت نئے روڈز،پارکس،سیوریج کا جدید نظام، تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی اور ریسکیو 1122کا آفس بنائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے جام پور سٹی کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان قیصرانی ،ایکسئین پبلک ہیلتھ،ایس ڈی او روڈز،ایس ڈی او واپڈا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے جام پور شہر میں بچھائی جانے والی سیوریج کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے کام وقت مقررہ پر مکمل کریں۔

جد ید تعلیم کے بغیر قو میں تر قی نہیں کر سکتیں وقاص احمد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔بروقت اندراج پیدائش سے بچوں کو تعلیم کے حصول کے دوران مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام سے ہی توہم پرستی ۔کم عمری کی شادیاں و دیگر فرسودہ رسومات کا خاتمہ ممکن ہے ۔بچوں اور خواتین کے حقوق کا عالمی منشور تحفظ کی ضمانت دیتاہے جس کے احکامات اسلام نے سب سے پہلے دئیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گورنمنٹ کالج اف کامرس میں تعلیم اور بروقت پیدائش کے اندراج کی اہمیت کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین میں میزبان و راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن پاکستان کے راجن پور میں ٹیم لیڈر وقاص احمد ۔اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ۔یعقوب خان شیروانی۔مصالحتی کمیٹی کے ممبر قاری محمود قاسمی۔پروفیسر نذیر احمد سکھانی پرنسپل کامرس کالج۔و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر سماجی تنظیم راہنما ایف پی اے پی کیا جانب سے تقریری مقابلہ میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات کالج کے سٹاف کو تعریفی اسناد دیں گئیں۔طلباسمینار میں شریک معزز مہمان قاری محمود قاسمی نے کامرس کالج کے پراونشل لیول پر پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو انکی حوصلہ افزائی کے لئے نقد کیش پرائز د یئے

محرم الحرام کے دوران ضلع راجن پور میں امن وامان کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا جائے گا ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) محرم الحرام کے دوران ضلع راجن پور میں امن وامان کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا جائے گا۔تمام علماء کرام کسی کی دل آزاری نہ کریں ،ناجائز لوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھیں۔ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل،ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نمائندہ گان،مسلم لیگی راہنماؤں،اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ امن کے لحاظ سے یہ ضلع پنجاب کا مثالی ضلع ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی سی او نے کہا کہ دشمن کو کمزور نہ سمجھا جائے وہ کسی طرح کی ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔معاشرے میں ہر فرد کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔اس موقع پر تمام علماء کرام نے اپنے اپنے اظہار خیال میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو اپنے آپ کو تیار رکھے ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122ایمرجنسی اور آفات کی صورت میں ہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی طرح محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو اپنے آپ کو تیار رکھے اور تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے سے روابط میں رہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،اے سی روجھان فاروق صادق،ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر محکمہ صحت ،ریونیو اور ریسکیو 1122اپنا پلان تیار کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے ڈی سی او کو ریسکیو 1122کے پلان کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

Saturday, 3 October 2015

را جن پور ،گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی پر تیزا ب پھینک دیا چہرہ،جسم بر ی طر ح جھس گیا

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) راجن پور میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے سوئی ہوئی بیوی پر تیزاب اُنڈیل دیا ۔ خاتون کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ راجن پور کی خلیل آباد کالونی کے رہائشی شوکت حسین نے گھریلو ناچاکی پر سوئی ہوئی بیوی پر تیزاب اُنڈیل دیا۔ جس سے اس کا چہرہ اور جسم زخمی ہو گیا ۔ تیزاب گرنے کے بعد جمیلہ نے چیخنا چلانا شروع کر دیا جس کی آواز سن کر گھر مین موجود بچوں نے اہل محلہ کو بلا کر اپنی ماں کو ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال لے آئے جہاں خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد پولیس نے جمیلہ کے شوہر شوکت حسین کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ زخمی خاتون کے چھ بچے ہیں ۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

پولیو کے قطرے پلا کی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) معاشرے کے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ سات اکتوبر کو تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجرنے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ،اے سی راجن پور،ڈی ایم او،ای ڈی او صحت،ای ڈ ی او سی ڈی ،ڈی او سوشل ویلفیئراور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی سستی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اپنے فرائض دیانت داری سے سرانجام دیں۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ اس مہم کی کامیابی کے لئے مساجد میں اعلانات کرائے جائیں اور والدین پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اس موقع پر پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر ہاشم علی و آفتاب شاہ نے ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے بارے میں ڈی سی او کو مکمل بریفنگ دی۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers