Feature Top (Full Width)

Monday, 5 October 2015

مٹھن کوٹ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مٹھن کوٹ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن مٹھن کوٹ میں دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی دوسری طرف سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے فریقین پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابی اتحاد عمل میں آگیا ہے مٹھن کوٹ میں بننے و الے نئے اتحادوں سے سرائیکی تحریک کے کارکن مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اور ایم این اے نے میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں دونوں دھڑوں نے اپنی پاور شو کرنے کیلئے بڑے جلسے منعقد کیے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے آفتاب اسٹیڈیم جبکہ ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ پر جلسہ کیا ۔دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ کو چیئر مین کا امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ان سرگرمیوں کے بعد مٹھن کوٹ میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں زور شور سے شروع ہو گئیں ہیں اس وقت تین دھڑے دجود میں آچکے ہیں ۔جہاں نئے اتحاد وجود میں آئے ہیں وہاں پرانے اتحاد بھی ختم ہو رہے ہیں خواجہ فریدؒ کا مدفن مٹھن کوٹ میں خاندان فرید ؒ عقیدت و محبت کا مرکز ہے چند ماہ قبل اس خاندان کے درمیان ایک سیاسی اتحاد معرض وجود میں آیا ابھی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی نہیں ہوا تھا کہ یہ اتحاد اپنے انجام کو پہنچ گیا اور اس کے افراد نے خود کو مقامی وڈیروں سے منسلک کر دیا ۔عوام میں سب سے زیادہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے فریقین کے درمیان قائم ہونے والا اتحاد زیر بحث ہے۔دوسری طرف سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے بھی مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے ساتھ انتخابی اتحاد کر کے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو ناراض کر لیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers