راجن
پور(ٖڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور میں مصلح افراد کا محنت کش پرمبینہ تشدد
۔انصاف نا ملنے پر اہل خانہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔اعلی
حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقے
حاجی پور میں مصلح افراد اللہ بخش ،ذکا ء اللہ ،گلوری ،عنایت اللہ ،ہدایت
اللہ ،اللہ ڈتہ ،نصراللہ سمیت 8افراد نے محنت کش عبد الرؤف پر رات گئے
قاتلانہ حملہ کیا ،جو کہ اہل علاقہ نے پہنچ کر ناکام بنایا ،تاہم ملزمان نے
عبدالرؤف پر شدید تشدد کیا ،جس پر متاثرین جب تھانہ حاجی پور گئے تو انہوں
نے مقدمہ تو درج کیا مگر ملزمان کے خلاف کاروائی کر نے کے بجائے ملزمان کو
بے قصور قرار دے دیا جس پر اہل خانہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے متاثرہ شخص
کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خالف سخت نعرہ بازی کی ،اس موقع
پر مظاہرین عبد الغفور، عابد حسین ،اللہ ڈوایا کا کہنا تھا کہ پولیس نے
مبینہ طور پر ملزمان سے بھاری رقم وصول کی سے جس کی وجہ سے کاروائی نہیں کی
جا رہی ،ملزمان لوگوں کو اغواء کر کے بھاری تاوان وصول کر تے ہیں ،مظاہرین
نے اس موقع پر پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈی ایس پی جام پور سمیت مقامی
پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ،متاثرین نے ڈی پی او راجن پور ،وزیر اعلی
پنجاب سے نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔
0 comments:
Post a Comment