Feature Top (Full Width)

Saturday, 10 October 2015

کچہ میں چھوٹو گینگ کےخلا ف چھٹے روز بھی اپر یشن جا د ی دو دو نوں اطر اف شد ید فا ئر نگ کا تبا دلہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) روجہان کے دریائی کچہ میں چھٹے روز بھی پولیس اور چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ جاری ،پولیس کچی جمال کے علاقہ میں داخل ،تاہم پولیس کا میابی حاصل نہ کرسکی ہے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کے مطابق پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کھوئی ہوئی پولیس چوکیوں کا قبضہ لئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی پولیس چوکیوں کچی جمال، پکٹ نمبر ایک اور پکٹ نمبر دو کے قریب پچیس کے قریب خیموں میں چھوٹو گینگ کے ارکان جدید اسلحہ سے لیس ہیں اور مقا بلہ کررہے ہیں اس آپریشن میں رحیم یار خان اور راجن پور پولیس شریک ہیں آر پی او ڈیرہ غازیخان اور آر پی او بہاولپور نے بھی سونمیا نی (روجہان ) کے قریب پولیس کیمپ کادورہ کیا ہے واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے ان ارکان کے سروں کی قیمت نوکروڑ روپے مقرر ہے اس آپریشن میں رینجرز اہلکار بھی شریک ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers