راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کا مقصد عوام کو محفوظ اور غذائیت
سے بھر پور خوراک تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ خوراک ،
زراعت ،صحت اور لائیو سٹاک پیداواری استعداد کو بڑھانے میں کوشاں ہے۔اسی
طرح محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہیں
اور ضلعی فوڈ اتھارٹی کھیت سے باورچی خانے تک خالص اور معیاری خوراک کی
دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر
کمیونٹی ڈیولپمنٹ اصغر جلبانی ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،ڈی اوز اور دیگر مقررین
نے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خوراک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے
مختلف شعبوں کے اشتراکی عمل سے لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔ ان اداروں میں
محکمہ خوراک،زراعت،صحت،فلاح و بہبود اور تعلیم شامل ہیں۔تاکہ غذائی عدم
تحفظ کو کم کیا جاسکے۔یہ سیمینار ہیلپ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا
اور آخر میں عوام میں آگاہی کے لئے واک بھی کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment