Feature Top (Full Width)

Saturday, 10 October 2015

بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کلین سویپ کریگی محمد یوسف خان گبول

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق اُمیدوار صوبائی حلقہ 249 پی پی پی سردار محمد یوسف خان گبول نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کلین سویپ کریگی پی پی پی نے ضلع بھر میں مضبوط اُمیدوار کھڑے کئے ہیں مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی عوام اب پی پی پی کے دور کویاد کرتے ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور میں پی پی پی کے عہدیداروں اور کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ اندھیرے مٹانے کی باتیں کر نے والے تین سال گذر گئے مگر تاحال غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ کے خاتمہ میں ناکام ہو چکے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن صرف کھوکھلے نعروں پر اکتفا کرتی ہے اور انتخابات جیتنے کے بعد سب وعدے بھول جاتی ہے پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام سے اپنا تعلق کبھی نہیں توڑتی پی پی پی کے عہدیدار اور کارکنان چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہیں ایسی منظم جماعت کو ختم کر نے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی کارکنان بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے نامزد اُمیدواروں کو بھرپور سپورٹ کریں اور اُن کی انتخابی مہم چلائیں اس موقع پر اسحاق خان گبول، ہاشم خان گبول، عبداللہ خان گبول، حاجی عبدالماجد خان گبول، امان اللہ اعوان ،صغیر حسن بھٹی سمیت دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers