Feature Top (Full Width)

Saturday, 10 October 2015

راجن پور رحیم یار خان کے درمیان دریائے سندھ پر پختہ پل کی تعمیر کاکام سست روی کاشکار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور رحیم یار خان کے درمیان دریائے سندھ پر پختہ پل کی تعمیر کاکام سست روی کاشکار ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نوٹس لیں اس قو می وعوامی فلاح کے منصو بے کو جلداز جلد مکمل کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں محمدالیاس،محمد احسن ،محمد طاہر ،یوسف علی ،عبدالوحید ودیگر نے کہا ہے کہ راجن پور اور رحیم یار خان کے عوام دریا حائل ہو نے کے باعث ایک دوسرے کے اضلاع کاسفر کر نے سے قاصر ہیں دو نوں اضلاع کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ رشتوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں روزا نہ کی بنیادوں پر دریا عبور کر کے کٹھن سفر کر کے رشتہ داروں کے ہاں پہنچتے ہیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس پختہ پل کا افتتاح کیا اور اسے جلد از جلد تکمیل کرانے کااعلان کیا مگر پی پی پی کی حکو مت کے خاتمہ کے بعد اس پل کی تعمیر سست روی کاشکار ہو گئی جس سے دونوں اضلاع کے عوام اب مایوس ہو چکے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ پختہ پل کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو آمدورفت کی سہولت ہوگی بلکہ علاقہ میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے نوٹس لینے اور پل کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کرانے میں کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers