راجن پور( کرائم رپورٹر )ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر این جی اوز کی
کرپشن کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز ہمت فاؤنڈیشن کے خلاف
400متاثرین نے اپنے بیا نات انکوائری آفیسرملک سیف الرحمن کو قلمبند کرائے
ان 400 متاثرین کو 32لاکھ روپے سے محروم کیا گیا ہے ان متاثرین نے بتایا کہ
ہمت فاؤنڈیشن نے مختلف سکیموں کا چکمہ دے کر ان سے ماہانہ رقم وصول کی
جو32لاکھ روپے بنتی ہے ۔علاوہ ازیں کوٹلہ شیر محمد میں ہمت فاؤنڈیشن کے سپر
وائزرلیاقت علی دریشک نے انکوائری آفیسر کو اپنا ایک تحریری بیان جمع
کرایا ہے کہ مجھے پر کشش تنخواہ کی لالچ دے کر ہمت فاؤنڈیشن
کی ممبر شپ
کرائی گئی ۔ممبران سے لاکھوں روپے چندہ وصول کیا ۔مگر اسے واپس نہیں کیا جا
رہا ۔ممبران مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔حکومت مذکورہ رقم واپس دلائے۔دریں
اثناء ہمت فاؤنڈیشن کے 30سپر وائزروں نے بھی انکوائری آفیسر کو اپنے تحریری
بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ دو ماہ سے انہیں تنخوائیں ادا نہیں
کی گئیں جبکہ ممبران اپنی رقم کی وصولی کیلئے ہمیں تنگ کر رہے ہیں ۔انہوں
نے کہا کہ اب تک عوام کے کروڑوں روپے خرد برد کیے جا چکے ہیں مگر حکومتی
کاروائی سست روی کا شکار ہے جبکہ این جی او اپنے کارندوں کے ذریعے دیہی
علاقوں میں سادہ لوح لوگوں سے اب بھی لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہے ۔رزانہ
لاکھوں روپے رقم دگنی کرنے کی دلکش سکیم کے ذریعے لوگوں کو ان کی جمع پونجی
سے محروم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ہمت
فاؤنڈیشن کے دفاتر کو سیل کر کے ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے

0 comments:
Post a Comment