راجن پور (کرائم رپورٹر ) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر زاہد محمود گوندل نے کہا ہے
کہ جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج ناقابلِ برداشت مظلوم کو انصاف کی فوری
فراہمی کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں سانحہ کچہری اسلام
آبادکے واقعے کے بعد ضلع کچہری اور سیشن وسول کورٹس میں مورچے تعمیر کر لئے
آنے والوں کی جامعہ تلاشی کا سلسلہ سخت کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار
انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا
تھا کہ انڈس ہائی وے
پر پولیس کی نوگاڑیاں ہمہ وقت گشت پر رہنے سے جرائم
پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہو گئے ہیں اب ہماری انڈس ہائی وے مکمل طور پر
محفوظ ہے اس طرح صوبہ سندھ و بلوچستان سے آنے والی ٹریفک کی چیکنگ اور
جرائم پیشہ عناصر کی ضلع میں روک تھام کیلئے شاہ والی چیک پوسٹ پر نفری بڑ
ھا دی ہے وہاں مورچہ بھی تعمیر کردیا ہے ضلع راجن پور کی علاقائی صورتحال
کے پیشِ نظر یہاں نفری کی سخت ضرورت ہے جس کیلئے اعلیٰ حکام کو بھی تحریر
کیا جا چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح عوام کو فوری ریلیف
فراہم کرنا ہے تھا نوں میں موجود پولیس انسپکٹرز پر واضح کردیا ہے کہ آنے
والے سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں تاکہ پولیس اور شہریوں کے
درمیان خلاء کم ہو سکے ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل خالد مسعود ناصر
بھی موجود تھے

0 comments:
Post a Comment