راجن پور (کرائم رپورٹر) صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب میاں یاور زمان نے صوبے
بھر میں محکمہ آب پاشی کے زیرانتظام نہروں کے تعمیراتی کاموں کے سپیشل آڈٹ
کرانے کا حکم دے دیا آبیانہ کی رقوم بھی جلد وصول کرنے کی ہدایات انہار
پنجاب کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایات جاری تفصیل کے مطابق محکمہ انہار
پنجاب کا اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت صوبائی
وزیر آبپاشی میاں یاور زمان
منعقد ہواجسمیں سیکرٹری انہار پنجاب حسن اقبال سمیت اعلیٰ آفیسران شریک
ہوئے اجلاس میں آبیانہ ریکوری اور پانی چوری پر قانونی کاروائی کرنے کی
ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے صوبہ بھر میں نہروں کی تعمیر کا
سپیشل آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آڈٹ تھرڈ
پارٹی سے کرایا جائے گا

0 comments:
Post a Comment